صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی میں ١٥٠ سال پرانی سنی مسجد  پر ایس بی یو ٹی کا غیر قانونی قبضہ ، بنگالی گینگ نے کی ایس بی یو ٹی سے سودےبازی

انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی دہشت سے زیادہ ایس بی یو ٹی کی دہشت

1,384

 

 

مسجد فارسی زبان میں بسب کیا گیا بورڈ دکھاتے فضل محمود

ممبئی : جنوبی ممبئی کا ممبئی کا پکھموڈیہ اسٹریٹ مافیا سرغنہ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم  کی ملکیت اور اسکے مسکن کی وجہ سے جانا جاتا ہے اسکے بھائی اقبال کاسکر کا بھی گھر یہیں ہے لیکن اس علاقے کو جب سے ایس بی یو ٹی نے نئے سرے سے تعمیر کرنے کا خواب دیکھا ہے ٹیب سے یہاں لوگوں کے اندر داوود کا نہیں بلکہ ایس بی یو ٹی کی دہشت بیٹھ گئی ہے –

اس علاقے میں اب ہر سو سیفی برھان الدین اپلفٹمنٹ ٹرسٹ یعنی ایس بی یو ٹی کی ظلم جبر اور دہشت کے چرچے ہیں اسکی سب سے بڑی وجہ ہے کہ یہاں کی ١٥٠ برس قدیم مسافر خانہ مسجد اور یہاں کے کاروباریوں پر  ایس بی یو ٹی کی نظریں ہیں جو کسی  بھی حال میں مسجد کو غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر کے یہاں کے کاروباریوں کو بھگانے کی سازش رچ رہی ہیں-

.لوگوں میں بیچینی نہ پائی جاۓ اس لئے مسجد کے باہر اس وجود کو برقرار رکھنے کے لئے اس طرح کے بینر لگاۓگئے ہیں  جس میں عوام سے کسی بھی افواہ پر دھیان نہ دینے لئے کہا گیا ہے لیکن ایس بی یو ٹی کی جانب سے اسے منہدم کر نے کی سازش نے لوگوں کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون لوٹ گیا ہے کیونکہ غیر قانونی طریقے سے  ایس بی یو ٹی سے اسکی سودےبازی ہو چکی ہےجسکی وجہ سے مقامی لوگ مسجد  اور یہاں کے کاروباریوں کشمکش میں مبتلا ہیں –

 

بنگالی گینگ کا چندی چور سرگرم رکن آصف سردار عرف بابا بھونکالی

ایڈوکیٹ یوسف باغ والا کا کہنا ہے کہ مسجد وقف کی ملکیت ہے اور وقف کی اس ملکیت کی سودے بازی کسی بھی طرح سے نہیں کی جا سکتی اس معاملے کو اس غیر قانونی سودے بازی کو لیکر چیرٹی کمشنر نے جو حکم دیا ہے وہ غیر قانونی ہے ہم نے اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے مسجد اور مسافر خانےپر  ایس بی یو ٹی کے ذریہ غیر قانونی طریقے سے قبضہ جمارہے  اور ہیں ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وقف کی کسی بھی املاک  کو کوئی بھی شخص نہ تو بیچ سکتا ہے نہ خرید سکتا ہے اور اس مسافر خانہ اور مسجد کو اسکے لینڈلارڈ نورانی  نے اسے ایک کروڈ روپے میں اسے ایس بی یو ٹی سے بیچ دیا ہے –

 

بنگالی گینگ کا چندی چور سرگرم رکن آصف سردار عرف بابا بھونکالی کو ایس بی یو ٹی سے میل ٹھیکے کی کاپی

کاروباری فضل محمود کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کو بھی یہاں کسی طرح کی مدد کے لئے نہیں بلایا کیونکہ ہمیں کسی پر بھروسہ نہیں باوجود اسکے اس معاملے کو لیکر مقامی رکن اسمبلی امین پٹیل ، رکن وقف خالد بابو قریشی اور دوسرے سیاسی رہنماؤں نے پہلے تو مسجد بچانے کی بات  کہی اور بعد میں مسجد بچانے کے نام پر خود ہی ایس بی یو ٹی سے سودےبازی کر کے ساتھ گانٹھ کر لی –

ان میں علاقے کے خود ساختہ مذھبی رہنما آزاد میدان فساد کا مفرور  ملزم زمین مافیا مولوی معین اشرف عرف بابا بنگالی نے بھی مسجد کو بچانے کی اپیل کی تھی لیکن بعد میں اسکے   ہی گینگ کے  چندی چوررکن آصف سردار نام کے ایک پنٹر نے ایس بی یو ٹی کی ٥ بلڈنگیں منہدم کرنے کا ٹھیکہ لے کر مسجد منہدم کرنے کی سودےبازی کر لی یہ پنٹر ممبئی پولیس کا خبری ہے اور سماجی خدمات گار حاجی امین کے ٹکڑوں پر پلتا ہے –

فلحال معاملے کی سماعت ممبئی ہائی کورٹ میں ہے اور مقامی کاروباری اور مقامی عوام نے اس ١٥٠ برس قدیم مسجد کے وجود کو بچانے کے لئے ممبئی کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے تاکہ موجودہ دور میں مسجد اور عبادت گاہوں کے وجود کو ختم کرنے کے لیے ایس بی یو ٹی کی سازش کو ناکام کیا جاسکے اور بابا بنگالی گینگ کے آصف سردار اور بابا بناگلی جیسے قوم اور مسجدوں کے سوداگروں کی سازش کو ناکام بنایا جا سکے –

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.