صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مولانا اعجاز کشمیری کی غنڈہ گردی کے سبب ایس بی یو ٹی کلسٹر ۱ کا کام بند

44,541

ممبٗی : ممبئی میں ایس بی یو ٹی کے کام سے ملائی کھانے والے مولانا اعجاز کشمیری کی غنڈہ گردی عروج پر ہے ۔ ابھی تک ایس بی یو ٹی کی مہربانی سے لا ویژن میں رہنے کے بعد مولانا اب پھر سے ہانڈی والی مسجد میں آگئے جسے وہ اپنی جاگیر سمجھتے ہیں اور کلسٹر ۱ کے جاری کام کو یہ کہہ کر روک دیا کہ مسجد میں وائبریشن ہو رہا ہے ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ مولانا اعجاز کشمیر کئی برسوں سے ایس بی یو ٹی سے ملائی کھا رہے ہیں ۔ یہی نہیں روڈ پر موجود ہاکرس کو ہٹانے کے نام پر بھی خوب کمائی کررہے ہیں ۔ اب اس سے بھی ہوس کا پیٹارا نہیں بھر رہا ہے تو مولانا نے پھر اسی جگہ پر واپس ہاکرس کو بٹھا دیا تاکہ اس کی آڑ میں پھر سے وہی ایس بی یو ٹی سے ملائی کھا سکیں ۔ اس کے علاوہ بھی جیسے مولانا مسجد پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں ویسے ہی مسجد کے سامنے والی بھی کئی جگہوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کئے بیٹھے ہیں تاکہ ان جگہوں کے بدلے ایس بی یو ٹی سے مزید مال کھینچ سکیں ۔

اعجاز کشمیری نے اس سے قبل مستانی ماں درگاہ کو لے کر بھی ہنگامہ آرائی کی تھی اور یہ تب رکا جب مولانا کو ایس بی یو ٹی نے نذرانہ دے دیا حالانکہ درمیان عبد اللہ ہوٹل والوں نے مولانا کی اسی حرکت کی وجہ سے انہیں لاتوں اور گھونسوں کا تحفہ پیش کیا تھا ۔ اس کے اثرات تھوڑے وقفہ تک ہی رہے اور اب پھر سے وہ متحرک ہوگئے ہیں ۔

ہانڈی والی مسجد کے ٹرسٹی بھی مولانا سے تنگ آچکے ہیں ، کیوں کہ مولانا ٹرسٹ کی اس مسجد کو اپنی جاگیر سمجھ کر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں ۔ ٹرسٹ نے اس سے قبل مولانا کو خط بھی لکھا تھا ۔ ورلڈ اردو نیوز جلد ہی مولانا اور ٹرسٹ کے درمیان چل رہے تنازعہ کو اپنے قارئین کے سامنے پیش کرے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.