صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سعودی عرب نے اسرائیلی ہوائی جہازوں کے لیے اپنی فضا کھول دی

50,220

تل ابیب : اسرائیل کی قومی فضائی کمپنی العال نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے اس کے ہوائی جہازوں کی آمدو رفت کے لیے اپنی فضا کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ رابطوں کے بعد ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سعودی عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان چلنے والی کمرشل پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی غیر مشروط اجازت دے گا۔

خیال رہے کہ عبرانی میڈیا کے مطابق آج سوموار سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کےدرمیان فضائی سروس کا آغاز ہو رہا ہے۔

عبرانی ریاست کے سرکاری ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے اللد ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والے طیارے اردن کی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے چالیس منٹ کے بعد سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہوں گے جہاں سے وہ یمن کی فضائی حدود سے گذر کر امارات میں پہنچیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان فضائی روٹ کی مسافت تین گھنٹے پرمحیط ہوگی۔

العال کمپنی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے اسرائیل کو تشویش تھی کہ وہ امارات کے ساتھ فضائی سروس کیسے آگے بڑھائے گا تاہم سعودیہ کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد یہ پریشانی دور ہوگئی ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے امارات کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے کی صورت میں اسرائیلی طیاروں کو امارات تک پہنچنے کے لیے ساڑھے سات گھنٹے کا سفر طے کرنا پڑتا۔

خیال رہے کہ 13 اگست 2020ء کو متحدہ عرب امارات نےاسرائیل کو تسلیم کرنے کے ساتھ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.