صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں یوم جمہوریہ تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں یومِ جمہوریہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ اس مبارک موقع پر ہم اپنے قومی پرچم کو سلام کرتے ہیں ، جو ہمارے لئے قومی افتخار کی علامت ہے اور ہم احترام کے…

انجمن اسلام نے بابا بنگالی کی تصویر اور مہمان خصوصی والے پروگرام کو ہال دینے سے منع کیا !

ممبئی : انجمن اسلام نے ایک ایسے پروگرام کیلئے صابو صدیق کا الما لطیفی ہال دینے سے انکار کیا جس کے دعوت نامہ پر بابا بنگالی معین میاں کی تصویر اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے نام درج تھا ۔اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ایکتا فورم ممبئی کے مشاعرہ اور…

عاشق کے ساتھ تفریح کیلئے گئی خاتون کے ساتھ اجتماعی زنا بالجبر

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) بھیونڈی کے پو گائوںپائپ لائن علاقہ میںاپنے عاشق کے ساتھ تفریح کر نے گئی ایک نو جوان خاتون کے ساتھ پانچ افراد کے ذریعے وحشیانہ عصمت دری کر نے کا انسانیت سوزمعاملہ سامنے آنے سے شہر میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے ۔…

سانگلی ضلع کے سیکڑوں کارکنان کی کانگریس میں شمولیت

ممبئی : سانگلی ضلع کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے سیکڑوں کارکنان نے آج کانگریس کے لیڈر مناف حکیم و سانگلی شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر پرتھوی راج پاٹل کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ اس موقع پر مہاراشٹر ریاستی کانگریس…

آئین وجمہوریت کے تحفظ کے لئے کانگریس کوبرسرِ اقتدار لایئے : اشوک چوہان

ممبئی : مرکز وریاست میں بی جے پی حکومت آئین وجمہوریت کو بالائے طاق رکھ کر مطلق العنانی کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ آئین وجمہوریت کے تحفظ کے لئے نریندرمودی کی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ کر کانگریس کو برسرِ اقتدار لانا ہوگا ۔ اس کے لئے کارکنان…

بھیونڈی کےمیئر جاوید دلوی کو صدمہ

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) بھیونڈی نظام پور شہرمیو نسپل کارپوریشن کے میئر جاوید دلوی کی والدہ حسینہ غلام محمد دلوی کا طویل علالت کے بعد  گذشتہ جمعرات ۲۴؍ جنوری کوانتقال ہوا ۔ وہ ۸۲؍ سال کی تھیں اور کافی عرصہ سے بیمار چل رہی تھیں ۔ انھیں…

حاجی حیدر اعظم کی مومن ویلفیئر سوسائٹی،مومن جماعت خانہ بھیونڈی میں آمد

بھیونڈی : (نامہ نگار) مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی ترقیاتی کارپوریشن لمٹیڈ کے چیئرمین حاجی حیدر اعظم گزشتہ دنوں بھیونڈی میں تشریف لائے ۔ اس موقع پر انہوں نے مومن جماعت خانے میں مومن ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب میں…

ناگپاڑہ کے مرزا غالب نقش بردیوار پروگرام میں وارث پٹھان مدعو نہیں

ممبئی : مرزا غالب اردو داں طبقہ کیلئے ہی نہیں بلکہ دنیا کی تمام اقوام کیلئے قابل احترام شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ۔ ان کی تصویر کو ناگپاڑہ چوک پر نقش بر دیوار کیا گیا ہے جس کی رونمائی پیر ۲۸؍ جنوری کوٹھیک ساڑھے پانچ بجے ہوگی ۔ اس…

عام خاص میدان میں آمدار چشک کرکٹ ٹورنامنٹ ۱۱؍ فروری ۲۰۱۹ سے

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ۱۱؍ فروری ۲۰۱۹ سے عام خاص میدان میں آمدار چشک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے سید امتیاز جلیل نے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ…

دھوکے باز ، فاشسٹ اور جھوٹی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ کر کانگریس کو لائیے

تلوجہ : مرکز وریاست میں بی جے پی وشیوسینا کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں جھوٹے وعدے کرکے عوام کو گمراہ کیا ہے ۔ اب جبکہ انہیں اپنی شکست سامنے نظر آنے لگی ہے تو ان کے پیروں کے نیچے سے زمین کھسکنے لگی ہے ۔ پولیس کا استعمال کرکے یہ…