صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رضوان الرحمن خان جماعت اسلامی ہند کے نئے امیرحلقہ مہاراشٹر 

1,302

ممبئی : جماعت اسلامی مہاراشٹر کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے رواں میقات اپریل 2019 تا مارچ2023 کے لیے نئے امیر حلقہ کی حیثیت سے رضوان الرحمن خان کا تقرر فرمایا ہے ۔ رضوان الرحمن خان سے قبل انجینئر توفیق اسلم خان امیر حلقہ تھے ۔ واضح ہو کہ سید سعادت اللہ حسینی نومنتخب امیر جماعت اسلامی ہند ہیں جن کا انتخاب ارکان نمائندگان کی آرا سے 6 اپریل کو ہوا ہے ۔ اس سے قبل مولانا جلال الدین عمری امیر جماعت اسلامی ہند تھے ۔

50 سالہ رضوان الرحمن خان معاشیات اور نفسیات کے طالب علم رہے ہیں ۔ موصوف 1988-1991 SIOممبئی ڈویژنل صدر اور زونل آفس سکریٹری رہے ، 1991-1993 SIOزونل سکریٹری، 1993-1995 SIOزونل صدر، 1995-1997 SIOنیشنل سکریٹری،  1995-2001 SIOکے CAC ممبر رہے، 2001-2007 جماعت اسلامی ہندناگپور کے امیرمقامی رہے، 2009-2011 سکریٹری شعبہ مالیات  JIH مہاراشٹر،  2011-2015  جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے معاون امیر حلقہ،  2015-2019 سکریٹری شعبہ اسلامی معاشرہ JIH مہاراشٹر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ جماعت کے ہر چہار سالہ میقات کے آغاز میں جماعت کے شورائی نظام کے ذریعے مرکزی اور حلقہ کی سطح پر ذمہ داران کے انتخابات و تقررات عمل میں آتے ہیں ۔ حلقہ مہاراشٹر کے اس ذمہ دارانہ منصب پر اس سے پہلے مرحوم مولانا شمس پیرزادہ (1948-1979)، مرحوم عبدالرشید عثمانی (1979-1990)، مرحوم عبدالقیوم (1990-1995)، مرحوم حبیب الرحمن خان (1995-1996)، مجتبیٰ فاروق (1996-2003)، نذر محمد مدعو (2003-2012)، توفیق اسلم خان (2012-2019) فائز رہے ہیں ۔

پریس ریلیز کے مطابق سابق امیر حلقہ توفیق اسلم خان 2012 سے تاحال اس ذمہ داری پر فائز رہے ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی عطاء کردہ علم و ذہانت و صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کے ذریعے تحریک اسلامی کی توسیع و استحکام کی بھرپور کوشش فرمائی ۔

اب جناب رضوان الرحمن خان صاحب کو میقات 2019-2023 کیلئے آٹھویں امیر حلقہ مہاراشٹر کی حیثیت سے اس منصب پر فائز کیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.