صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

۲۸؍ مئی تک ظاہر ہوسکتے ہیں نتائج

546

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر یونیورسٹی کے اگزامنیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایم اے فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات کے نتائج اس ماہ کے آخر میں ظاہر کئے جاسکتے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یورنیورسٹی کے اگزامنیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جوابی پرچوں کی جانچ کا عمل لگ بھگ مکمل کرلیا گیا ہے اور انتظامیہ کی کوشش ہے کہ امتحانات کے نتائج وقت پر ظاہر کئے جاسکیں ۔ بی ایس سی کے چند نتائج ظاہر کردیئے گئے ہیں اور اب ایم اے کے طلبہ کو اپنے نتائج کا انتظار ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.