صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ریسرچ ایسوسی ایٹ نے بیسٹ پوسٹر کا ایوارڈ جیتا

75,275

علی گڑھ: انٹر ڈسپلنری نینوٹکنالوجی سینٹر، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی، اے ایم یو کے ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر محمد میناز انصاری نے بھابھا ایٹمک ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام ممبئی میں منعقدہ 65ویں سالڈ اسٹیٹ فزکس سمپوزیم-2021 میں بیسٹ پوسٹر کا ایوارڈ جیتا۔

            ڈاکٹر انصاری نے ڈاکٹر ایس ایس زیڈ اشرف (شعبہ طبیعیات) کے ساتھ بائیلیئر گرافین میں اِنرجی لاس ریٹ کے موضوع پر تحریر کردہ مقالہ پیش کیا تھا۔ بیسٹ پوسٹر ایوارڈ ملنے پر ڈاکٹر محمد اظہر عزیز، ڈائریکٹر، انٹر ڈسپلنری نینو ٹکنالوجی سینٹر نے انھیں مبارکباد پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.