صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ٹرانسپورٹ کمپنی پر چھاپہ ، ساڑھے تین سو کلو ممنوعہ پلاسٹک کیری بیگ ضبط

1,221

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) انگوری باغ علاقہ میں واقع ایک ٹرانسپورٹ کمپنی پر چھاپہ مار کر میونسپل عملے نے ساڑھے تین سو کلو ممنوعہ پلاسٹک کیری بیگس ضبط کیں۔یہ کاروائی ڈی ایم سی ایڈمنسٹریشن روندر نکم کی رہنمائی میں انجام دی گئیں ۔ واضح رہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی غرض سے حکومت مہاراشٹر نے پلاسٹک کیری بیگس اور پلاسٹک سے بنی دیگر اشیاء کی پیداوار فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے اس ضمن میں ایک قانون بھی بنایا گیا جو یکم جولائی ۲۰۱۸ سے پوری ریاست میں نافذ کیاگیا ہے اس کے باوجود شہر میں پلاسٹک کیری بیگس کا کاروبار زور وشور سے جاری ہے ۔

لہذا ممنوعہ پلاسٹک کیری بیگس اور اشیاء کا کاروبار کرنے والوں اور ان کا استعمال کرنے والوں پر شکنجہ کسنے کے لئے میونسپل انتظامیہ گھن کچرا پروجیکٹ کے تحت خصوصی مہم چلارہا ہے ۔ اس ضمن میں آج میونسپل عملے نے انگوری باغ میں واقع ایک ٹرانسپورٹ کمپنی پر چھاپہ مارا اور ساڑھے تین سو کلو ممنوعہ پلاسٹک کیری بیگس کے ۹ تھیلے ضبط کئے ۔ یہ کارروائی ڈی ایم سی رویندر نکم کی رہنمائی میں صفائی انسپکٹر سچن آر کھرات ، دانش صدیقی ، امیش کھرات ، ستیش دابھاڑے ، بنڈو سابڑے ، یوگیش بھارساکڑے ، انیل جادھو پرساد دانڈگے ، گنیش کھرات ، دیپک پڈوی ، گجانن لانڈگے اور رئیس احمد نے انجام دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.