صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

راحت کوآپریٹوکریڈٹ سوسائٹی پربھنی کے شہریوں کا عظیم سرمایہ اور چھوٹے تاجروں کیلیے راحت کا سامان : نواب ملک

ریاستی کابینی وزیر نواب ملک  اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فوزیہ خان نے راحت کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی کا جائزہ لیا جائزہ

27,120

پربھنی : راحت کریڈٹ سوسائٹی پربھنی گزشتہ پانچ سالوں سے چھوٹے تاجر طبقے میں بلاسودی قرض کے ذریعے جہاں سودی جنجال سے راحت پہچانے کا کام کر رہی ہے تو دوسری طرف ہنر مند خواتین کومہیلا بچت گٹ کے ذریعے باعزت طریقہ سے گھریلو کاروبار کے لئے قرض فراہم کررہا ہے .اس غیر معمولی خدمات کا جائزہ لینے کیلیے ریاستی کابینی وزیر براۓ اقلیتی امور و اوقاف نواب ملک نے راحت کریڈٹ کو آپریٹو سوسائٹی کا دورہ کیا اور جاری قرض کی اسکیموں ، طریقہ کارکا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فوزیہ خان نے بھی شرکت کی

۔ سوسائٹی کے سی ای او محمد صدیق خان نے راحت سوسائٹی کی تفصیلی رپورٹ پاورپوائنٹ کے ذریعے پیش کی جسے کابینی وزیر نواب ملک اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فوزیہ خان نے سراہا .نواب ملک نے کہا کہ سوسائٹی کی کامیابی کا راز سوسائٹی پر عوام کا اعتماد اور سوسائٹی کی عوام کی ترقی کیلیے ایماندارانہ کوششیں ہیں

ڈاکٹر فوزیہ خان نے کہا کہ راحت سوسائٹی غربت کے خاتمے کیلئے بہترین ماڈل ہے جو عوام کو سود سے نجات دلانے اور معاشی ترقی کیلیے حقیقی و عملی کوشش کر رہی ہے ۔

بعد ازاں نواب ملک کے ہاتھوں مہیلا بچت گٹ کی خواتین کو قرض کی رقم دی گئ ساتھ ہی ایک آٹو رکشا بھی دیا گیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ رجسٹرار منگیش سروسے ، راحت سوسائٹی کے چیئرمین صالح عبدالرب یافعی ، نائب چیئرمین شاکر خان ، سی ای او محمد صدیق خان ، بورڈ آف ڈائریکٹرس انجنیئر مشتاق انصاری ، عبدالواجد انصاری ، اکبر قریشی ، عبدالرشید باغبان ، عظیم احمد خان ، مینجر شیخ غیاث الدین ، مولانا فہیم فلاحی و راحت سوسائٹی کے تمام کارکنان  شریک تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.