صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

قیصر کالونی میونسپل ہیلتھ سنٹر میں طبی سہولتوں کے فقدان سے مریض پریشان

1,296
ابتدائی طبی مرکز کی علامتی تصویر

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) قیصر کالونی میں واقع میونسپل ہیلتھ سینٹر میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اس مطالبہ پر جن جاگرن سمیتی کے ایک وفد نے کارگزار میونسپل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیتا پاڈلکر سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم ان کے سپرد کیا ۔ وفد میں شامل افراد نے ڈاکٹر نیتا پاڈلکر سے شکایت کی کہ اس دواخانے کی حالت نہایت خستہ ہوچکی ہے ۔ اس کے علاوہ یہاں اسٹاف ہونے کے باوجود وہ علاج کی غرض سے آنیوالی حاملہ خواتین کا علاج کرنے کی بجائے انھیں گھاٹی دواخانہ ریفر کردیتا ہے حالانکہ یہاں ۲۰ پلنگ والا زچگی خانہ بنایاگیا ہے ۔ اس دواخانہ میں کوالیفائڈ اسٹاف بھی موجود ہے اس کے باوجود زچگی کے لئے آنیوالی خواتین کو گھاٹی دواخانہ بھجوایا جارہا ہے ۔ لہذا یہاں مقرر کئے گئے ڈاکٹرس اور اسٹاف کو تاکید دی جائے کہ وہ غریب حاملہ خواتین کو ہراساں نہ کرے بلکہ ان کا علاج کرے اور انھیں طبی سہولتیں فراہم کروائے ۔ اس وفد میں سابق کارپوریٹر محسن احمد خان ، میر ہدایت علی ، شیخ مناف ، محسنہ بلقیس ، عابدہ بیگم ، سلمٰی بانو ، سلمٰی بیگم اور انیس فاطمہ بھی شامل تھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.