صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مسلم ریزرویشن کے بہانے بابا بنگال میدان میں ، پرکاش امبیڈکر کے ساتھ مل کر کورونا کے دور میں احتجاج

26,541

بابا بنگالی عرف معین میاں

ممبئی : آزاد میدان فسادات اور قتل کے ملزم زمین مافیا توڑوئے ناگپاڑہ دو ٹانکی کے باہوبلی اور خوساختہ مذہبی ٹھیکہ دار ناتھانی بلڈر کا دست راست شری معین اشرف عرف بابا بنگالی کو اب تک کسی بھی پارٹی نے ایم ایل سی کا آفر نہیں کیا جس کی وجہ سے بابا بنگالی کشتی پوری طرح ڈوب چکی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ خودساختہ مذہبی ٹھیکہ دار ایک بار پھر ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر کو اپنا استاد مان کر اپنی قوت کے حصول کیلئے کوشاں ہے ۔ آزاد میدان فسادات کے بعد پہلی مرتبہ بابا بنگالی نے ممبئی مراٹھی پتر کار سنگھ میں پرکاش امبیڈکر کی صدارت میں پریس کانفرنس کی جس میں چند غیر معروف صحافی ہی شریک ہوسکے ۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بابا بنگالی یہ سب نوٹنکی اس لئے بھی کررہا ہے کہ کئی ماہ قبل بابا بنگالی کا ایک دست راست آصف سردار نشیلی ادویہ کی تجارت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا اس سے بھی بابا بنگالی کے داغدار شخصیت میں مزید داغ کا اضافہ ہوگیا اس لئے وہ مختلف بہانوں سے اپنے دامن کے داغ دھونا چاہتا ہے ۔

آزاد میدان فسادات کے ملزم خصوصی ہونے کی وجہ سے بنگالی گینگ کو آزاد میدان یا اس کے قرب و جوار میں کہیں بھی احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ اس لئے بابا بنگالی اپنے آشرم کے آس پاس ہی دھرنا احتجاج اور نوٹنکی کر کے کچھ اردو اخبارات میں اپنی خبریں شائع کروا کر خوش ہو جاتے ہیں ۔

مراٹھی پترکار سنگھ میں پریس کانفرنس کے بعد اب بابا بنگالی گینگ ۵ جولائی کو اسمبلی سیشن کے دوران مسلم ریزرویشن کے نام پر دھرنا کی نوٹنکی کرنے کی فکر میں ہے ۔ ذرائع کے مطابق بنگالی پھر سے آزاد میدان فسادات بے چینی پھیلاکر لائم لائٹ میں آنا چاہتا ہے کیون کہ موجودہ حکومت اسے اہمیت نہیں دے رہی ہے اور نہ اسے ملنے اور فوٹو سیشن کا موقع دے رہی ہے اس لئے بنگالی نے بی جے پی کے اشارے پر ٹھیک اسی طرح آزاد میدان میں فساد پھیلا سکتا ہے ۔ بامبے ہائی کورٹ نے حال ہی میں نئی ممبئی میں ایئر پورٹ کے نام کو لے کر ریاستی حکومت کو پھٹکار لگائی ہے ، کورٹ نے کورونا کے دور میں اس طرح بھیڑ لگاکر دھرنا احتجاج پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ مراٹھا اور او بی سی ریزرویشن کو لے کر بھی کورٹ نے سنجیدگی دکھاتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اب ایسے میں دیکھنے والی بات یہ ہے کہ بابا بنگالی کورٹ کے حکم کی اندیکھی کرکے احتجاج کرے گا یا آشرم سے ریزرویشن حصولیابی کا ناٹک ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.