صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پرشانت پچوری نے انٹرنیشنل میتھمیٹکس اولمپیاڈ میں عالمی سطح پر دوسری اور صوبائی سطح پر اول رینکنگ

1,098

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سید حامد سینیئر سیکنڈری اسکول کے طالب علم پرشانت پچوری نے سلور زون فاؤنڈیشن نئی دہلی کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹر نیشنل میتھمیٹکس اولمپیاڈ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر دوسری رینکنگ اور صوبائی سطح پر اول رینکنگ حاصل کی ہے ۔ پرشانت پچوری کو انعام کے طور پر دس ہزار روپیہ کی رقم ، گولڈ میڈل ، ٹرافی اور توصیفی سند دی گئی ہے ۔

سید حامد سینیئر سیکنڈری اسکول میں منعقدہ ایک تقریب میں پرشانت پچوری کی عزت افزائی کی گئی ۔ اسکول کے پرنسپل سید محمد مصطفیٰ نے پرشانت کو گولڈ میڈل پہنایا اور دس ہزار روپیہ کی رقم ، ٹرافی اور توصیفی سند پیش کی ۔ انہوں نے پرشانت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسکول کے دیگر طلبہ سے بھی اولمپیاڈ میں بہترین مظاہرہ کرکے اسکول کا نام روشن کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے ڈاکٹر یوگیش کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔

سید حامد سینیئر سیکنڈری اسکول کے انچارج برائے امتحانات و اسکول کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یوگیش کمار اگروال نے بتایا کہ پرشانت پچوری نے عالمی سطح کے نئی دہلی میں منعقدہ انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں بہترین مظاہرہ کیا جس کی بدولت انہیں عالمی سطح پر دوئم اور صوبائی سطح پر اول رینکنگ حاصل ہوئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.