صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پرویز خان (پی کے) غیر منظم کامگار کانگریس بھیونڈی ضلع شہر صدر منتخب

1,062

بھیونڈی : (عارف اگاسکر) شہر کے معروف سوشل ورکر اور مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی میں مختلف عہدوں پرفائز جناب پرویز خان (پی کے) پرکانگریس ہائی کمان نے  غیر منظم کامگار کانگریس کا بھیونڈی شہرضلع کی صدارت کی ذمہ داری دی ہے ۔  مہاراشٹرا پردیش غیر منظم کامگار کانگریس کے ریاستی صدر بدرالزماں نے گزشتہ دنوں انھیں ممبئی بلا کر تقرری نامہ سونپا ۔

واضح رہے کہ پرویز خان (پی کے) کانگریس کے ایک فعال رکن ہیں اور حالیہ لوک سبھا الیکشن میں انھوں نے کانگریسی امیدوار شری سریش ٹاورے کے الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور لوک سبھا حلقے کے گرامین علاقوں کا متعدد بار دورہ کیا اور کانگریس کے تعلق سے لوگوں کی رائے ہموار کرنے میں پیش پیش رہے ہیں ۔

بھیونڈی شہر مزدوروں کا شہر ہے اور یہاں مزدوروں کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی اسکیموں سے یہاں کے محنت کش مزدوروں کو وہ فائد ہ پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں ۔ اس محکمہ کے ریاستی صدر  بدر الزماں نے بھی تقرری نامہ دیتے ہوئے امید جتائی ہے کہ ان کی صدارت میں شہر میں مزدوروں اور محنت کشوں کی فلاح وبہبود ی کے کام اب انجام پائیں گے ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ  بھیونڈی شہر کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر طفیل فاروقی اور بھیونڈی شہر کانگریس کے جنرل سیکرٹری عرشی اعظمی ، جاوید فاروقی ، امام انصاری ، ملند بھائی وغیرہ موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.