صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بڑے پیمانے پر منعقد مفت طبی کیمپ میں 1100 سے زائد مریض مستفید

مریض کی جان بچانا ہمارا اہم فریضہ ہونا چاہئے، نہ کہ پیشے ہی وصولتے رہنا ہمارا مقصد بن جائے : ڈاکٹر پرویز 

1,755

ناگپور : جماعت اسلامی ہند ناگپور سینٹرل اور میڈیکل سروس سوسائٹی آف انڈیا ناگپور کے مشترکہ اہتمام سے مومن پورہ کے سماج بھون میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کیمپ کا آغاز میڈیکل سروس سوسائٹی کے صوبائی صدر ڈاکٹر پرویز مانڈوی والا کے ہاتھوں کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر پرویز مانڈوی والا نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیکل سروس سوسائٹی آف انڈیا (ایم ایس ایس) ڈاکٹروں کی ایک جماعت ہے ۔ یہ جماعت مریضوں کی خدمت کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اچھے ڈاکٹر وہ ہیں جو سچائی ، ایمانداری  اور ذمہ داری کے ساتھ مریضوں کا علاج  اور خدمت کر سکیں ۔ ڈاکٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد  ڈاکٹر اگر اسے خدمت خلق میں استعمال کرتے ہیں تو وہ بہترین کام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا پیشہ انسانوں کے دکھ درد کو دور کرنے کے لئے ہے ، تبھی پریشان لوگ مرض کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کے پاس آتے ہیں ۔ وہ اپنی جان ان کے حوالے کر دیتے ہیں ، ان کی جان بچانا ہمارا اولین اور اہم فریضہ بننا چاہئے ، نہ کہ پیسے وصولتے رہنا ہمارا مقصد ہو ۔ لالچی بن کر روپے پیسہ کمانا اسلام کے مطابق حرام ذریعہ ہے ، اس میں برکت نہیں رہتی ، ثواب نہیں ملتا ، جبکہ حلال یعنی اخلاقی طریقے سے کمائی گئی دولت میں اللہ برکت ڈالتا ہے ۔ اس برکت سے ہماری آمدنی بھلے ہی تھوڑی سی ہی کیوں نہ ہو وہ  لاکھوں درجے کی شکل اختیار کر لیتی ہے ۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ، ہمیں قرآن سے رہنمائی حاصل کرنا چاہئے ۔ قرآن کی رہنمائی سے ہم انسانیت کی بھلائی کے لئے بہترین کام کرسکتے ہیں ۔ ناگپور جماعت اسلامی کے ناظم ضلع ڈاکٹر آصف الزماں خان نے نظامت اور ایم ایس ایس کے ضلع صدر ڈاکٹر نعیم نیازی نے شکریہ ادا کیا ۔

اس کیمپ میں ناگپور کے مشہور ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر عزیز خان هوميوپیتھک ڈاکٹر ریاض احمد ، جماعت  کے ناظم شہر ڈاکٹر انوار صدیقی اور سینٹرل جماعت کے امیر مقامی اشرف بیلم موجود تھے ۔

مذکورہ کیمپ میں شہر کے ماہر ڈاکٹرس میں سید كاشف ، ڈاکٹر آصف قریشی ، ڈاکٹر فیصل خان ، ڈاکٹر سید طارق ، ڈاکٹر كشف خان ، ڈاکٹر شبینہ انصاری ، ڈاکٹر ویرانی ، ڈاکٹر شفیع خان ، ڈاکٹر بشری سروش ، ڈاکٹر طیبہ انصاری ، ڈاکٹر زبیر قاضی ، ڈاکٹر شعیب خان ، ڈاکٹر نورالامین ، ڈاکٹر ادریس شیخ کے علاوہ بہت سے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اپنی خدمات پیش کیں ۔ اس کیمپ میں دل ، ہڈی ، دانت ، ذیابیطس جیسی بہت سی بیماریوں کا علاج کر انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔ کیمپ میں  1100 سے زیادہ مریضوں نے استفادہ حاصل کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.