صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

انشورنس پالیسی جب تک پوری نہیں ہوجاتی تب تک مریضوں کو یرغمال بناکر رکھتا ہے ممبئی کا یہ اسپتال

83,756

ممبئی : انشورنس پالیسی کو لے کر لوگ سنجیدہ رہتے ہیں ۔ کیوں کہ اس کے ذریعہ علاج کروانے میں آسانی ہوجاتی ہے لیکن انشورنس پالیسی ہونے کے بعد اسپتال والے کیش لیس کے نام پر اس کا خوب فائدہ اٹھاتے ہیں اور تو اور پالیسی جب تک پوری نہ ہوجائے تب تک مریض کو گھر جانے نہیں دیا جاتابلکہ اسے یرغمال بنا کر رکھا جاتا ہے ۔

بالا جی نام کا یہ اسپتال ممبئی کے بائیکلہ میں واقع ہے جہاں گذشتہ کچھ مہینوں میں ایک مریض نے اپنا آپریشن کرایا ۔ ڈاکٹر نے اسے ڈسچارج کرنے کیلئے کہہ دیا لیکن اسپتال میں موجود اہلکاروں نے اسے گھر جانے سے یہ کہہ کر روک لیا کہ اس کا میڈیکل پالیسی کے پورا ہونے کی کارروائی جاری ہے ، اس طرح سے مریض کی حالت بہتر ہوتے ہوئے بھی اسے گھر نہیں جانے دیا گیا ۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مذکورہ اسپتال میں میڈیکل پالیسی سے پیسے دوگنا وصولا جاتا ہے لیکن سہولیات کے نام پر ان کے کمرہ میں بیل بجانے کیلئے جو سوئچ دیا گیا ہے وہ تک خراب ہے ۔ اس لئے مریضوں کو اگر کسی طبی ضرورت کیلئے کسی کو بلانا ہو تو وہ خود ہی اٹھ کر ہاتھوں میں انجیکشن لئے بوتل کو پکڑ کر ہی کسی کو آواز دے کر بلا سکتا ہے تب ہی اس کی مدد کیلئے کوئی آسکتا ہے ۔ تین دنوں میں اس کے لئے مریضوں کو ۳ گھٹیا اور مخدوش قسم کے کمرہ کو تبدیل کرنا پڑا ۔

اسپتال کے گرائونڈ فلور پر ایکس رے روم سے متصل کئی غیر قانونی تعمیرات کئے گئے ہیں جس کے لئے بی ایم سی یا فائر بریگیڈ سے کسی قسم کی این او سی نہیں لی گئی ہے ۔ ایسے میں اگر اسپتال میں کسی طرح کا حادثہ ہوجاتا ہے تو مریضوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے اس لئے مذکورہ اسپتال میں علاج کرانے سے بہتر ہے کہ جے جے اور نایر اسپتال کا رخ کریں گے تو اسی میں ان کی بھلائی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.