صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی کی بجلی گل، لوکل ٹرین بند، بی ایم سی کمشنر کا مشورہ ۸ ؍ گھنٹے جنریٹر چلانے کے لئے اسپتال  ڈیزل رکھ لیں

12,889

ممبئی :  ممبئی سمیت میٹرو پولیٹن ریجن (ایم ایم پی آر) میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ہے جس کے بعد معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ ممبئی شہر، مضافات ،تھانے ،نوی ممبئی، پنویل اور آس پاس کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔بیسٹ کمپنی کے ٹوئیٹ کے مطابق ویسٹرن گریڈ میں خلل کے بعد ٹاٹا پاور ہاؤس بند پڑگیا ہے۔ ویسٹرن اور سینٹرل ریلویز کی لوکل ٹرین سروس بھی بند ہوگئی ہے۔جگہ جگہ اونچی عمارتوں میں لفٹ بند ہو جانے سے لوگ لفٹ میں پھنس گئے ہیں۔

ممبئی کے علاوہ تھانے کے بھی کچھ علاقوں کی بجلی چلی گئی ہے۔ وہیں، ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اطلاع دی ہے کہ  ٹاٹا کی بجلی سپلائی میں رکاوٹ کے سبب ممبئی میں بجلی گریڈ فیل ہو گئی ہے۔ سینٹرل ریل لائن پر ریل خدمات ٹھپ ہو گئی ہیں۔

ممبئی میں پاور گرڈ فیل ہونے کے سبب شہر کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینیں بھی رک گئی ہیں۔ مغربی ریلوے کو پیر کی صبح پاور گرڈ فیل ہونے کے سبب چرچ گیٹ اور وسئی کے درمیان لوکل ٹرین خدمات روکنی پڑی۔ اطلاع دی گئی کہ 400 کے وی کی لائن میں ٹرپنگ ہوئی ہے۔ اس سے پوری ایم آئی ڈی سی، پال گھر اور دہانو لائن متاثر ہوئی ہیں۔ اس کو ٹھیک کرنے میں کم از کم ایک گھنٹے کا وقت لگے گا۔

بی ایم سی کے کمشنر ایس چہل نے ممبئی کے سبھی اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے آئی سی یو اور دیگر جگہوں پر بجلی کی صحیح ڈھنگ سے سپلائی کے لئے جنریٹر چلانے کے لئے کم سے کم 8 گھنٹے کے حساب کا ڈیزل جمع کر لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.