صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

۱۰؍ فیصد سے کم طلباء والے ۵۰ سے زائد اسکول بند ہوسکتے ہیں

1,047

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) اورنگ آباد کے ایسے ۵۰ سے زائد اسکولس بند کئے جاسکتے ہیں جہاں طلبہ کی تعداد نہایت کم ہے یہ اطلاع ضلع پریشد کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے موصول ہوئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ۲؍ سال پہلے ضلع پریشد کے ایجوکیشن ڈپارٹنٹ کے تحت چلنے والے ایسے اسکولس بند کردینے کی بات چلی تھی جہاں طلبہ کی تعداد ۲۰ فیصد سے کم ہے اور اس طرح کے لگ بھگ ۱۴۰۰ اسکولس انتظامیہ کے راڈرار پر تھے لیکن طلبہ کے تعلیمی نقصان کے پیش نظر انتظامیہ نے کارروائی ملتوی کردی تھی ۔ لیکن اس طرح کی تحریک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں پھر سے شروع ہوچکی ہے ۔

اس بار انتظامیہ ایسے تعلیمی اداروں کی تفصیلات اکٹھا کررہا ہے جہاں دسویں جماعت بھی ہے اور متعلقہ اسکول میں طلباء کی تعداد ۱۰؍ فیصد سے کم ہے ۔ اطلاع ہے کہ ایسے اسکول کسی بھی وقت بند کئے جاسکتے ہیں اور متعلقہ طلبہ کے داخلے کہیں اور منتقل کئے جاسکتے ہیں تاکہ ان کا تعلیمی نقصان نہ ہوسکے لیکن ضلع پریشد کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں اسطرح کی ہلچل شروع ہونے کے سبب اساتذہ بے چین دکھائی دے رہے ہیں اور اساتذہ تنظیموں کا بھی کہنا ہے کہ اسکولس بند کردیئے جانے کے خدشہ کے تحت متعلقہ اساتذہ پر بے روزگار کی تلوا رلٹک رہی ہے لہذا انتظامیہ طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے بارے میں بھی فکر کرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.