صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مہاراشٹر جالنہ میں شر پسندوں کا مسجد کے امام پر حملہ ،ابوعاصم کا کارروائی کا مطالبہ

65,420

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر میں ایک شرانگیزی کا مظاہر ہ کر کے ایک مولانا کو زدوکوب کرنے والے شرپسندوں او خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے جالنہ اناؤا گاؤں میں ایک مسجد کے خطیب کو شرپسندوں نے جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیااور جب امام صاحب ذاکر نے نعرہ لگانے سے انکار کیا تو ان پر تشدد برپا کیا۔

گزشتہ شب مغرب کی نماز کی ادائیگی کے بعد جب مولانا موصوف مسجد سے باہر گئے تو یہاں بھگوا رنگ کا گمچھا میں تین نامعلوم شرپسندوں مولانا کو پہلےتو مسجد میں ہی پکڑ لیا اور پھر ان سے جئے شری رام کے نعرہ لگانے پر مجبور کیا انہوں نے انکار کیاتو مولانا کو مسجد سے باہر لیجاکر ان کو زودکوب کیا ان کے سر پر لکڑی سے حملہ کر دیا ان تینوں حملہ آوروں نے منہ پر پکڑا ڈھانپ لیا تھا اس لئے ان کی شناخت نہیں ہو پائی مولانا کو بے ہوشی اور زخمی حالت میں چھوڑ کر بیچ سڑک پر یہ فرارہوگئے _

مولانا کی داڑھی کاٹ لی انہیں شدید زخمی حالت میں اب اورنگ آباد کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اس واقعہ سے گاؤں میں کشیدگی ہے اور حالات کو قابو کرنے کے لئے پولس نے یہاں کرفیو نافذ کر دیا ہے اس کے بعد مولانا کے والد محترم کو گھر میں ہی نظر بند کر دیا ہے _ان کے گاؤں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے اس معاملہ میں پولس نے معاملہ درج کر لیا ہے لیکن شرپسند پولس کی گرفت سے دور ہیں_پولس کو اس معاملہ میں سخت کارروائی کا مطالبہ رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعلی ایکناتھ نائب وزیر اعلی و اخلہ دیویندر فڑنویس اور پولس ڈی جی پی رجنیش سیٹھ سے کیا ہے انہوں نے اس معاملہ میں ملوث خاطیوں پر کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.