صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مہاراشٹر اسٹیٹ خانگی پرائمری ٹیچرس وغیرتدریسی ملازمین مہاسنگھ کا ناسک میں اجلاس

اورنگ آباد ضلع صدر حیدرخان پٹھان نے اٹھائے اساتذہ کے مسائل ، اساتذہ کے جائز مطالبات جلد حل ہونگے :  مہاسنگھ جنرل سکریٹری تنگار کا تیقن

1,178

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) مہاراشٹر اسٹیٹ تسلیم شدہ خانگی پرائمری ٹیچرس وغیر تدریسی ملازمین مہاسنگھ کی ریاستی مجلس عاملہ کی میٹنگ ریاستی نائب صدر سنتوش آئرے کی صدارت میں منعقد کی گئی ۔ اس میٹنگ میں مہاسنگھ کے ریاستی جنرل سکریٹری کے آر کنگار پرکاش دیشپانڈے کنوینر سبھاش گانگوڑڈے خادم وکاس تھیٹے خصوصی طور پر موجود تھے ۔ اس اجلاس میں مختلف اضلاع جات وتعلقہ جات کے عہدیداران موجود تھے ۔ ہر ضلع صدر نے اپنے ضلع کی رپورٹ اس اجلاس میں پیش کی اورنگ آباد ضلع کی رپورٹ ضلع صدر پٹھان حیدر خان نے اجلاس میں پیش کی ۔ میٹنگ میں آئے اساتذہ نے مختلف اہم مسائل پیش کئے اور ان پر حل نکالنے کا مطالبہ کیا ۔ پٹھان حیدر خان نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو خدمات کے دوران ۱۲؍ سالہ اور ۲۴ سالہ خدمت پر اعلی عہدے کا پے اسکیل دیا جاتا ہے لیکن اساتذہ اس سہولت سے محروم ہیں انھوں نے اس مسئلے کو پوری شدت کے ساتھ اٹھاتے ہوئے اساتذہ کو اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرنے اور حل تلاش کرنے کا مشورہ دیا ۔

انھوں نے مطالبہ کیاکہ۱۲ اور ۲۴سال متواتر خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو سرکاری ملازمین کی طرح اعلیٰ عہدے کا پے اسکیل لاگو کیا جانا چاہئے اسی طرح اساتذہ کو لگائی گئی شرط TETکی شرط ختم کرنے اور ان پر بی ایل او کا کام نہ لینے وہ ادارے جنھیں ۲۰ فیصد امداد دی جارہی ہے ۔ انہیں گرانٹ منظور کرنے اور غیر تدریسی ملازمین کے عہدے برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ۔ میٹنگ کے آخر میں صدر نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ اجلاس کے دوران اٹھائے گئے اساتذہ کے مسائل جائز ہیں اور جلد از جلد انھیں حل کیا جائے اس میٹنگ میں پٹھان حیدر خان ضلع صدر اورنگ آباد کے علاوہ دنیش پاٹل ، بالو میند ، پٹھان محسن خان ، نندلا دھانڈے،  کلپا پھلاری ، اروند گائوڑے ، رگھوناتھ ٹھمبرے ، شری نارائن شندے ، راجیندر نکم ، ہیمنت کمار ، پی بی پاٹل ، جتیندر پائے گڑے ، کرن گھاٹے اور مڑے کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے ۔ جلسہ کے آخر میں ناسک ضلع مجلس عاملہ کے نند لال ڈھانڈے نے شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.