صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

حکومت مہاراشٹر کو اپنے ملازمین کی تنخواہوں کے لئے مزید 9000 کروڑ روپئے کے قرض کی ضرورت

260,562

ممبئی : دو ماہ کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاستی حکومت کو اپنے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے قرض لینا پڑے گا۔ اس سے قبل حکومت نے ترقیاتی کاموں کے لئے مختص فنڈ  کو 67 فیصد تک کم  کرتے ہوئےتنخواہ کی ادائیگی کی کوشش کی تھی ۔ مگر آمدنی کے محدود وسائل کی وجہ سے ، حکومت کو تنخواہوں اور پنشنوں کی ادائیگی کے لئے قریب نو ہزار کروڑ روپے قرض لینا پڑے گا۔ کرونا بحران کے بعد سے ریاستی حکومت مسلسل دوماہ سے مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ پچھلے مہینے حکومت نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 9000 کروڑ روپئے کا قرض بھی لیا تھا۔

حکومت کو عملے کی تنخوا ہ  پر ہر ماہ ۱۲؍ ہزار کروڑ روپئے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ مگر اس مہینے میں صرف 5 ہزار کروڑ روپئے حکومت کے خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں۔ ایک سینئر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے کہا لہذا حکومت کے پاس قرض لینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

اس سے قبل مارچ میں ، ریاستی حکومت نے اے ، بی اور سی زمرے کے ملازمین کو دو مراحل میں تنخواہوں کی ادائیگی کی تھی۔ جس پرحزب اختلاف نے ہنگامہ آرائی بھی کی تھی ۔ محمکہ پولیس اور ڈاکٹر جیسے ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کرنے پر اپوزیشن نے سرکار کو آڑے ہاتھ لیا تھا ۔ مرکز نے جمعرات کو ریاستوں کو جی ایس ٹی کی واپسی کے طور پر 36،400 کروڑ روپئے ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لہذا ، مہاراشٹرا کو کچھ راحت ملنے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.