صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نواب ملک کی ایف آئی آر کی دھمکی پر خالد بابو قریشی نے وقف کی فائلیں سونپیں

46,436

ممبئی : حال ہی میں وقف بورڈ کے رکن خالد بابو قریشی نے وقف بورڈ کی بدعنوانی کو لے کر سرخیاں بٹوری ویسے ہی نواب ملک نے خالد بابو کو بھی نشانہ بنایا۔

نواب ملک نے نہ صرف خالد بابو قریشی بلکہ بی جے پی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں وجہ بتائو نوٹس بھیجا ہے ۔ جس کے بعد خالد بابو قریشی نے بغیر وقت ضائع کئے وقف بورڈ کی فائلیں ۔جبکہ یہ فائلیں کافی دنوں سے وہ اپنے پاس دبائے بیٹھے تھے اور وہ کہتے رہے تھے کہ فائل ان کے پاس نہیں ہے ۔

جب فائل چوری کا معاملہ سامنے آیا اور کہا گیا کہ فائل چوری کی ایف آئی آر درج کی جائے گی تو خالد بابو نے وہ ساری فائلیں جمع کرادیں تاکہ کسی بھی طرح کی قانونی چارہ جوئی سے بچ سکیں ۔

نواب ملک نے کہا کہ اس طرح کسی بھی رکن کو فائل اپنے پاس رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔بی جے پی کے دور حکمرانی کے ۶۰۰۰ سے زیادہ معاملے التوا کا شکار ہیں ، تب بی جے پی کو وقف کی کوئی فکر نہیں تھی ۔ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی رویہ بھی تبدیل ہوگیا ۔ ملک نے کہا کہ سرکاری اہلکاروں کو دھمکاکر جن جن لوگوں نے فائلیں اپنے پاس رکھی ہیں ، کسی کو بخشا نہیں جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.