صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کیجریوال پوری طرح سنگھ کے وفادار ملازم کی طرح کام کررہے ہیں : مجلس اتحادالمسلمین

44,985

رابعہ سیفی معاملے پر ذاکر نگر بٹلہ ہاوس میں کینڈل مارچ نکالنے پر صدر مجلس کلیم الحفیظ پر ایف آئی آر 

نئی دہلی : ملک پر جب سے فرقہ پرستوں اور فاشزم کے علم برداروں کی حکومت آئی ہے ظالم کے بجائے مظلوم ہی پابند سلاسل کےجارہے ہیں ۔انصاف مانگنے والوں پر ایف آئی آر جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے برابر ہے ۔ان خیالات کا اظہار کل ہند مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے پریس کو جاری ایک بیان میں کیا ۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ مجلس کی جانب سے مظلوم رابعہ سیفی کے لیے پوری دہلی میں کینڈل مارچ نکالے گئے لیکن ذاکر نگر کے مارچ کو پولس نے زبردستی روکنے کی کوشش کی جبکہ مارچ پوری طرح پر امن تھا ۔

اسی دن کانگریس کا جلوس بھی تھا جس کو پولس نے کچھ نہیں کہا اور مجلس کے جلوس کو نکلنے ہی نہیں دیا اور بار بار روکا ۔اس کے باوجود مجلس کے کارکنان پوری طرح پر امن رہے ۔ اب بیس دن بعد پولس نے صدر مجلس اور ایک کارکن کے خلاف ایف آر درج کیا اور بغیر اجازت جلوس نکالنے کا الزام لگایا ۔ حالانکہ پولس کو پہلے ہی مطلع کردیا گیا تھا۔ صدر مجلس نے کہا کہ مجلس کی وجہ سے دہلی کی حکومت کی زمین کھسک رہی ہے اسے معلوم ہے کہ مسلمانوں اور کمزوروں کو مجلس کا سہارا مل گیا ہے اس لیے بوکھلاہٹ میں وہ مجلس کے خلاف کارروائی کرارہی ہے ۔

ابھی  چند روز پہلے مرکزی حکومت نے مجلس کے قومی صدر اور ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کے گھر پر چند غنڈے بھیج کر توڑ ہھوڑ کرائی تھی ۔ دہلی اور مرکزی حکومت مجلس کے کارکنان کو خوف زدہ کرنا چاہتی ہیں لیکن انھیں معلوم نہیں کہ جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ کسی سے نہیں ڈرتا۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ حکمران مظلوم کے بجائے ظالم کا ساتھ دے رہے ہیں یہ ملک کے لیے  نیک شگون نہیں ہے ۔ کیجریوال کی حقیقت لوگ جان چکے ہیں وہ پوری طرح سنگھ کے ایک وفادار ملازم کی طرح کام کررہے ہیں ۔ مجلس کے کارکنان ہر مظلوم کا ساتھ دیں گے اور ایف آئی آر یا گرفتاری کے خوف سے انصاف کامطالبہ نہیں چھوڑیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.