صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کنگنا راناوت کی عرضی کو جرمانہ کے ساتھ خارج کیا جانا چاہیئے

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اپنے حلف نامہ میں اداکارہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا

17,151

ممبئی : شیوسینا اور کنگنا راناوت میں تکرار کے درمیان اداکارہ کے دفتر پر بی ایم سی کی کارروائی کا معاملہ کورٹ میں ہے ۔ کنگنا راناوت نے اپنے دفتر (بنگلہ) کا مبینہ غیر قانونی حصہ بی ایم سی کے ذریعے منہدم کیئے جانے کو لیکر دو کروڑ روپیہ کے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر رکھی ہے جس پر اپنے حلف نامہ میں بی ایم سی نے کہا کہ یہ عرضی قانونی عمل کا غلط استعمال ہے ۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اپنے حلف نامہ میں بامبے ہائی کورٹ سے کنگنا راناوت کی عرضی خارج کرنے اور ان پر جرمانہ لگانے کی اپیل کی ہے ۔ حلف نامہ کے مطابق رٹ پٹیشن اور اس میں مانگی گئی راحت قانونی عمل کا غلط استعمال ہے اور ان کی عرضی پر غور نہیں کیا جانا چاہیئے اور اسے جرمانہ کے ساتھ خارج کیا جانا چاہیئے ۔

جب شیوسینا اور کنگنا راناوت کے درمیان زبانی جنگ عروج پر تھی تب ۹؍ستمبر کو بی ایم سی نے کنگنا راناوت کے بنگلہ میں مبینہ غیر قانونی تعمیر کا الزام لگاتے ہوئے انہدامی کارروائی کی تھی اس کے بعد کنگنا راناوت نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا جہاں اسی روز عدالت نے بی ایم سی کی کارروائی پر روک لگا دی تھی ۔

اس کے بعد ۱۵؍ستمبر کو کنگنا راناوت نے اپنی ترمیم شدہ عرضی میں بی ایم سی کارروائی کو لیکر معاوضہ کے طور پر ۲؍کروڑ روپیہ کا مطالبہ کیا تھا ۔ بتا دیں کہ بی ایم سی کا الزام ہے کہ کنگنا راناوت کے دفتر کا کچھ حصہ مبینہ طور پر قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اسی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی ہے جبکہ کنگنا راناوت نے ان الزام سے انکار کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.