صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

صحافی علی عباس وفا کو قبرستان کے لیے آواز اٹھانے کی وجہ سے دھمکیوں کا سامنا

47,889

صفدر کرم علی کے غنڈوں کی مسلسل فون پر دھمکی، امتیاز مرچنٹ نے مسجد ایرانیان میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھیرکر بدتمیزی کی

ممبئی: کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ حق کی آواز اٹھانے کی وجہ سے مسلمانوں کے درمیان ہی کسی مسلم صحافی کو دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ جی ہاں یہ بالکل درست ہے قبرستان کیلئے آواز اٹھانے کے سبب ایک مسلم صحافی علی عباس وفا کو اندنوں ایسے ہی حالات کا سامنا ہے ۔ سحر ٹی وی تہران کے دس سالوں سے مہاراشٹر بیورو چیف ایس این این چینل کے اڈیٹر ان چیف علی عباس وفا 15 سالوں سے میڈیا میں کام کر رہے ہیں اردو ٹائمز، سہارا، صحافت اور اودھ نامہ میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وفا نے اپنی بیباکی کے سبب میڈیا میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے ۔

ممبرا ایم ایم ویلی قبرستان کے مسئلہ، میں آواز اٹھانے والے علی عباس وفا ممبرا کے ساتھ خوجہ جماعت کے دفتر ممبئی میں مصالحت کے لیے ان کے ذمہ داروں سے مل چکے ہیں ، ساتھ ہی ساتھ ممبرا کے ایم ایل اے اور حکومت مہاراشٹر میں وزیر ڈاکٹر جیتندر اوہارڈ سے بھی اس سلسلے میں ممبرا کے وفد کے ساتھ ملاقات کرچکے ہیں تاکہ مسئلہ ختم ہو سکے لیکن خوجہ جماعت کے صدر صفدر کرم علی جو کہ ابھی آرتھر روڈ، جیل سے مشروط ضمانت پر ہیں اور باندرہ سے باہر جانے پر پابندی ہے ۔ لیکن کورٹ کی توہین کرتے ہوئے اپنے اثر و رسوخ کی بنا پر مسلسل ہر جگہ جارہے ہیں۔

جب سے علی عباس وفا نے آواز بلند کی تب سے انکے غنڈے مسلسل فون پر دھمکی دے رہے ہیں جس کے سبب علی عباس وفا کے بیوی بچہ ڈرے ہوئے ہیں اور ڈونگری پولس اسٹیشن میں علی عباس وفا کے خلاف شکایت بھی درج کروائی ہے کہ خوجہ سید میں لڑا رہے ہیں جبکہ علی عباس وفا نے حق کی آواز اٹھائی ہے اور صفدر مسلسل کمیونٹی میں خوجہ سید کرکے اختلاف پھیلا رہے ہیں جس کی ایک مثال ممبرا قبرستان کا معاملہ ہے ۔ عید غدیر کی میٹنگ کے تعلق سے علی عباس وفا مسجد ایرانیان مغل مسجد گئے جہاں صفدر کے کہنے پر امتیاز مرچنٹ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی جس کی شکایت علی عباس وفا نے جے جے پولس اسٹیشن میں سی سی ٹو ممبئی کمشنر اور ساتھ ہی ساتھ ممبرا پولس اسٹیشن میں تحریر دی۔ علی عباس وفا نے اپنے صحافی بھائیوں سے انصاف کی گوہار لگاتے ہوئے مہاراشٹر حکومت ممبئی پولس کمشنر اور تھانے پولس کمشنر سے اپنی جان کی حفاطت کی اپیل کی اور گنہگار کو سزا کا مطالبہ کیا اور امید جتایا کہ پولس کارروائی کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.