صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

صحافت جمہوریت کا اہم ترین ستون رہا ہے اور آج اُسے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت 

35,515

ممبئی : صحافت جمہوریت کا اہم ترین ستون رہا ہے اور آج اُسے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت  ہے اور اس کی اہمیت کو ختم کرنے کی کوشش کو ناکام بنادینا چاہئیے۔اس بات کا اظہار ممبئی یونیورسٹی شعبہ اُردو کے زیر اہتمام صحافت کے طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے  صحافیوں اور اساتذہ نے کیا۔اس موقع پر ایک الوداعی تقریب صدر شعبہ اُردو ڈاکٹر عبداللہ امتیاز کی صدارت میں منعقد ہوئی۔


انہوں نے مزید کہاکہ تقریباً بارہ سال سے شعبہ اُردو میں صحافت کا درس دیا جارہا ہے اور اس کے نتائج خاطر خواہ ہیں،جبکہ یہاں سے فارغ ہونے والے طلبہ مقامی اخبارات اور ملک کے دیگر شعبوں میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔ صدر شعبئہ اردو نے یقین دلایا کہ مستقبل میں سنئیر صحافیوں اور اساتذہ کے صلاح و مشورے سے صحافت کے نصاب کو مزید بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی اور ایک جامع وبہتر نصاب بنایا جائے گا-


اس موقع پر سنئیر صحافی اور ممبئی اردو نیوز کے مدیر شکیل رشید نے خطاب کرتے ہوئے شعبہ اُردو نے یہ جزوقتی صحافتی کورس واجبی فیس کے ساتھ شروع کرکے صحافت میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کے لیے ایک بہتر موقعہ پیدا کیا ہے۔سنئیر صحافی جاویدجمال الدین نے بھی اپنے تجربات پیش کیے اور کہاکہ شعبہ اُردو صحافت کی اس انداز میں خدمت کررہا ہے۔جبکہ اردو اخبارات کے صحافیوں کو موقعہ دینا بھی اپنے آپ میں ایک اہم فیصلہ ہے۔کیونکہ وہ صحیح معنوں میں اپنے تجربات پیش کرسکتے ہیں۔ اور بچے اس سے استفادہ کریں گے۔

سابق معلم اور صحافی رفیق شیخ نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ بہتر سے بہتر کرنے کے اقدامات کریں تاکہ صحافت کے نشیب و فراز سے واقف ہوسکیں ،انہوں نے طلبہ اور خصوصی طور پر طالبات کی دلچسپی پر مسرت کا اظہار کیا۔اسسٹینٹ پروفیسر ڈاکٹر قمر صدیقی،صحافی کاشف اور ڈاکٹر تابش نے بھی خیالات کا اظہار کیا ۔جبکہ طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ماجدہ شیخ،رابیعہ شیخ نے سبھی مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ مستقبل میں صحافت کے کورس کو مزید بہتر بنانے کی شعبہ اردو کوشش کرے گا ،ایسی امید یے۔اس تقریب میں معلم ڈاکٹر شیخ  احرار احمدودیگر نے بھی شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.