صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اسکولوں میں مراٹھی مضمون پڑھانا ضروری، اُدھو حکومت کا اہم فیصلہ

264,798

ممبئی :  مہا وکاس اگھاڑی کی ادھو ٹھاکرے حکومت نے ریاست کے تمام میڈیم کے سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں مراٹھی مضمون کو لازمی قرار دیتے ہوئے نئے تعلیمی سال ۲۰۲۱-۲۰۲۰ سے اس فیصلے کو روبہ عمل لانے کے لئے اسکولوں کے ذمہ داران کو ایک سرکیولر وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے جاری کیا ہے۔ نیز اس برس جماعت اول تا چوتھی تک کے تمام طلبا ٔ و طالبات کے لئے مراٹھی مضمون لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام میڈیمز کے تمام مینجمنٹ اسکولوں میں مراٹھی کو لازمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی فیصلہ لیا گیا ہے اور اس فیصلے کا نفاذ تعلیمی سال ۲۰۲۰/۲۱سے کیا جائے گا ، اس بات کا اطلاق اسکول کے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ نے کیا۔ نیز اس سال درجہ اول تا چھٹی  کے تمام طلبا کے لئے مراٹھی مضمون کو لازمی بنایا جائے گا۔

مراٹھی مضمون کو سلسلہ وار تمام اسکولوں میں پڑھانا لازمی قرار دیا جائے گا۔ تعلیمی سال ۲۰۲۱-۲۰۲۰ میں پہلی اور چھٹی کے لئے، تعلیمی سال۲۰۲۱-۲۰۲۲ میں دوسری اور ساتویں جماعت، تعلیمی سال ۲۰۲۲-۲۰۲۳ میں تیسری اور آٹھویں جماعت، تعلیمی سال ۲۰۲۳-۲۰۲۴ میں چوتھی اور نویں جماعت جبکہ تعلیمی سال ۲۰۲۴-۲۰۲۵ میں پانچویں کے لئے اسکولوں میں مراٹھی زبان کو لازمی قرار دیا جائے گا۔

وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کے مطابق اس وقت ریاست مہاراشٹر میں پہلی سے دسویں جماعتوں کے تعلیمی معیار پر غور کریں تو ریاستی نصاب کے تمام اسکولوں میں مراٹھی کا مضمون لازمی بنتا جا رہا ہے تاہم سی بی ایس ای، آئی بی اور کیمبرج جیسے دوسرے بورڈوں کا نصاب قومی اور بین الاقوامی سطح پر تیار کیا جا رہاہے، مراٹھی  زبان ان بورڈوں میں دوسری یا تیسری زبان کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ لیکن بہت سارے اسکولوں میں اس مضمون میں مراٹھی نہیں پڑھائی جاتی نیز یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ مراٹھی زبان کو لازمی مضمون کا درجہ نہیں دیا جاتا ہے جبکہ مراٹھی میڈیم کے علاوہ دوسرے میڈیم کے اسکولوں میں زبان کے دوسرے آپشن موجود ہونے کی وجہ سے مراٹھی کو لازمی نہیں قراردیا گیا۔

تمل ناڈو، تلنگانہ، کیرالہ اور کرناٹک کی طرز پر مہاراشٹر کے تمام میڈیم کے اسکولوں میں مراٹھی زبان کو لازمی قرار دینے کے لئے۹؍ مارچ کو ایک قانون بنایاگیا ہے جس کی رو سے ریاست کے تمام اسکولوں میں مراٹھی مضمون کو پڑھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ لہٰذا ریاست کے تمام اسکولوں کے ذمہ داران اور منیجمنٹ کو جاری تعلیمی سال سے اسکولوں میں مراٹھی مضمون کو لازمی قرار دینے کے لئے سرکیولر جاری کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.