صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اورنگ آباد حلقہ سے بی جے پی ورکروں کی بغاوت کے آثار

شیوسینا بی جے پی متحدہ محاذ سے حلقہ اورنگ آباد سے چندر کانت کھیرے امیدوار

1,237

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) شیوسینا بی جے پی متحدہ محاذ نے اورنگ آباد حلقہ کے لئے موجودہ ایم پی چندر کانت کھیرے کو امیدواری دی ہے ۔ انھوں نے آج اپنے رابطہ آفس کا افتتاح کیا مگر بی جے پی کے قائدین اور ورکرس اس تقریب میں شامل نہیں ہوئے ۔ گزشتہ۴ ٹرم سے چندر کانت کھیرے پارلیمنٹ میں ضلع اورنگ آباد کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں ووٹرس ان سے سخت ناراض تھے اور ان کی ہا ریقینی بتائی جارہی تھی ۔ مگر مودی لہر نے ان کی لاج رکھ لی اور وہ چوتھی مرتبہ بھی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ۔ ۱۷؍ ویں لوک سبھا انتخابات کے لئے شیوسینا بی جے پی متحدہ محاذ نے ایک بار پھر انہیں اپنا امیدوار ظاہر کردیا ۔ جس کے بعد انھوں نے سمرتھ نگر علاقہ میں ان کا رابطہ آفس قائم ہوا جس کا افتتاح مختلف دیوی دیوتائوں کی تصاویر پر پھول چڑھا کر کیا گیا ۔

گوکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہائی کمان نے شیوسینا پارٹی سے انتخابی سمجھوتہ کیا ہے اور چندر کانت کھیرے شیوسینا بی جے پی متحدہ محاذ کے امیدوار ہیں مگر یہاں پر شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان گذشتہ کئی دنوں سے سرد جنگ جاری ہے اور کسی بھی تقریب میں ایم پی چندر کانت کھیرے اور شیوسینا پارٹی کے قائدین و بی جے پی کے ایم ایل اے اور دیگر کے درمیان نوک جھونک جاری رہتی ہے اور وہ لوگ ایک دوسرے پر چوٹ کرنے سے نہیں چوکتے جس سے صاف ظاہر ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں چندر کانت کھیرے کو اپنی معاون پارٹی سے تعاون نہیں مل پائیگا ۔ جس کا ثبوت بی جے پی قائدین نے آج منعقدہ ان کے رابطہ آفس کی افتتاحی تقریب سے غیر حاضر رہ کر دے دیا ۔ اس کے بعد چندر کانت کھیرے نے اپنے رابطہ آفس کی افتتاحی تقریب آئندہ ۱۷؍ مارچ کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.