صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ڈھائی لاکھ کورونا کے معاملوں کے ساتھ ہندوستان دنیا میں پانچویں مقام پر

220,412

نئی دہلی : ملک میں سنیچر کی دیر شب کو کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2.45 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ اسی کے ساتھ ہندوستان سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ متاثرین کے صحت مند ہونے کی شرح 48 فیصد سے زیادہ رہی ہے، جبکہ اموات کی شرح صرف 0.41 فیصد فی لاکھ ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 9360 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 245461 ہوگئی ہے اور اس دوران کورونا متاثرین سے سب سے زیادہ 345 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس سے اموات کی تعداد 6994 ہوگئی ہے۔ ہندوستان کورونا متاثرین کے معاملے میں اسپین کو پیچھے چھورکر دنیا مین پانچویں مقام پر آگیا ہے۔ اسپین میں 240978 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27134 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

دنیا میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے مقام پر ہے، جہاں اس وبا سے اب تک 1901416 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 109215 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے بعد برازیل (6.14 لاکھ)، روس (4.58 لاکھ) برطانیہ (2.86 لاکھ) اور ہندوستان (2.45 لاکھ) کا مقام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.