صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

’مندر مسجد سے بڑھے بھائی چارا یہی پیغام ہمارا‘

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری اور معاشرے سے نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کیلئے ہندی ماہنامہ قومی فرمان کے دفتر میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا

1,099

ممبئی : ملک کے موجودہ حالات نے باشعور شہریوں کو بے چین کردیا ہے انہی حالات کے مد نظر ’مندر مسجد سے بڑھے بھائی چارا یہی پیغام ہمارا‘ کے نعرہ کے ساتھ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری اور معاشرے سے نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کیلئے ہندی ماہنامہ قومی فرمان کے دفتر میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ۔

ہندی ماہنامہ ’قومی فرمان‘ کی جانب سے اتوار کو ممبئی کے گورے گائوں مشرق میں واقع اس کے دفتر میں منعقد دعوت افطار میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ہندو مسلم فرقوں کے مابین بھائی چارا کو بڑھا دینے سے متعلق گفتگو ہوئی ۔

گذشتہ کچھ برسوں میں منفرد قسم کی فرقہ وارانہ سیاست کے سبب سماج میں شدت پسندی اور منافرت کے ماحول میں اضافہ ہوا ہے ۔ اسی کے مد نظر مختلف فرقوں کے درمیان خلیج کو کم کرنے پر صلاح و مشورہ کیا گیا ۔

سبھی معزز مہمانوں نے اس بات کو نشان زد کیا اور زمینی سطح پر مختلف فرقوں کے درمیان ڈائلاگ اور باہمی ربط بڑھانے پر زور دیا ۔ خصوصی طور سے مندر اور مسجدوں سے مختلف عقائد کے ماننے والوں کیلئے ایک ساتھ مل کر تعلیم اور معاشرتی تعاون کیلئے یک زبان ہو کر کوشاں رہنے کی تجویز پاس کی ۔

Have now sweetest dishes of Ramadan with all new latest addition of #nutella #malpuva #masala #milk #madinah #kalmi…

Posted by Tahoora Sweets on Friday, 17 May 2019

آئندہ پروگرام میں اس سمت تفصیل سے گفتگو کے بعد معاشرے کی اہم شخصیت کے ساتھ مل کر اس عمل کو آگے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دی جائے گی ۔

مذکورہ دعوت افطار میں خصوصی طور سے ڈاکٹر پروفیسر دیانند تیواری ، ماہر تعلیم انعام اللہ خان ، سینئر صحافی اجئے بھٹا چاریہ ، سینئر صحافی سندیپ شکلا ، اردو صحافی نہال صغیر ، ڈاکٹر نور عالم خان سمیت کئی سماجی کارکنان اور تاجروں نے شامل ہوئے ۔ قومی فرمان کے مدیر رئیس خان نے سبھی مہمانوں کا استقبال کیا اور پروگرام کے اختتام پر سبھی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اہم سماجی مسائل پر گفتگو اور لائحہ عمل ترتیبب دینے کیلئے اپنا قیمتی وقت نکالا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.