صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

لاک ڈاون کے چوتھے مرحلے میں اورینج اور گرین زون میں تمام صنعتیں کام کریں گی

سرخ اور کنٹیمنٹ زون میں عام لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہے گی : وزیر صحت

219,361

ممبئی : کروناوائرس ۱۸؍ مئی سے شروع ہونے والے چوتھے مرحلے کے لاک ڈاون گزرے دو ماہ کے لاک ڈاون سے مختلف ہوگا جس کا اظہار وزیر اعظم نریندر مودی نے خود ہی کچھ دن قبل کیا تھا ۔ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کچھ اہم امورامورپر تبادلہ خیال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس مرحلے پر گرین زون مکمل طور پرجاری و ساری ہوگا ۔ جبکہ اورنج زون میں کچھ شرائط کے ساتھ کاروبارشروع کیے جاسکتے ہیں ۔ ریاست کے ایسے اضلاع اور دیہات جہاں کرونا کے مریض نہیں ملے ہیں وہاں لاک ڈاؤن میں بڑی حد تک نرمی کی جاسکتی ہے ۔

راجیش ٹوپے نے کہا کہ اگرچہ ضلع کا ایک حصہ ریڈ زون ہے لیکن جن علاقوں میں کرونا کے متاثرین کم ہیں وہاں پر بھی صنعتوں کوکچھ شرائط کے ساتھ جاری کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عام لوگوں کو ریڈ زون میں کہیں اور گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ وزیر صحت نے متنبہ کیا کہ خلاف وزری کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

لاک ڈاؤن کے اس مرحلے کے لئے اورنج اور گرین زون میں متعدد شرائط کی پاسداری کی ضرورت ہوگی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرتی فاصلے کی ہدایت پر عمل پیرا ہونا چاہئے ۔ اگر یہ دیکھا گیا کہ معاشرتی فاصلے  کی ہدایت کی خلاف ورزی ہو رہی ہے توایسے علاقوں میں قوانین کو سخت کیا جائے گا جس کا اختیار مقامی کلکٹروں کو سونپا گیا ہے ۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ، اگر کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جاتا ہے تو ایسےاورنج اور گرین زون میں لاک ڈاؤن دوبارہ سختی کے ساتھ نافذ کیا جائے گا ۔ اگرچہ معاشی اعتبار سے کچھ فیصلے کرتے ہوئے شہریان کی صحت کو اولیت دی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.