صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بی آر امبیڈکر ہال میں پرووسٹ پروفیسر حشمت علی خاں کی قیادت میں سالانہ ہال تقریبات 2019 کا انعقاد

1,321

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بی آر امبیڈکر ہال میں پرووسٹ پروفیسر حشمت علی خاں کی قیادت میں سالانہ ہال تقریبات2019 کا انعقاد عمل میں آیا ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پٹنہ ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس اقبال انصاری نے اپنے خطاب میں قانون کی اہمیت اور اس کے صحیح استعمال پرتفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اعزازی مہمان سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اشوک ارورا نے اے ایم یو سے اپنے25سالہ رشتے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں کی روایات اور تہذیب و ثقافت سے کافی متاثر ہیں ۔

انہوں نے طلبہ کو قانون کے پیشہ کے تئیں ترغیب دلاتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اے ایم یو اولڈ بوائزایسوسی ایشن دہلی کے جوائنٹ سکریٹری مسٹر اسلم خاں نے طلبہ کو قانون کی تعلیم کی اہمیت اور اس کی باریکیوں سے روشناس کرایا۔ ہال کے پرووسٹ پروفیسر حشمت علی خاںنے مہمانان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہال کے حاصلات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

سینئر ہال مسٹرمحمد مطاہر نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے ہال میں جمنیزیم کلب کے قیام کے لئے ہال اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔۔ نظامت  وجاہت جیلانی اور ساجد بخاری نے کی۔ اس موقع پر ہال کے وارڈنس،قانون فیکلٹی سے اے ایم یو کورٹ کے رکن مسٹر راس مسعود، طلبہ یونین کے سابق صدر مسٹر مشکور عثمانی، سینئر فوڈ محمد عامر، اعظم رحمانی، امتیاز، شہباز وغیرہ خصوصی طور پر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.