صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

حاجی عبدالرحمن شاہ درگاہ ٹرسٹ کے نام سے آئی ٹی آئی کالج کی منظوری میں نے دلائی ہے : بشیر پٹیل ایم آئی ایم امیدوار

54,050

ممبئی : حاجی عبدالرحمن شاہ درگاہ ٹرسٹ کے نام سے آئی ٹی آئی کالج کی منظوری میں دلائی ہے ، یہ بات ممبا دیوی سے ایم آئی ایم کے امیدوار بشیر موسیٰ پٹیل نے کہی ۔ پٹیل نے کہا کہ اس وقت ولاس رائو دیشمکھ تھے ۔ میں نے ان سے بات کی اور انہوں نے مجھے اس کی اجازت بھی دی جس کے دستاویز میرے پاس آج بھی محفوظ ہیں ۔ لیکن امین پٹیل کے آنے بعد وہ معاملہ ٹھنڈے بستے میں چلا گیا ۔

امین پٹیل اگر اس کو لے کر خود کا قد اونچا کر رہے ہیں تو دکھائیں وہ اجازت نامہ کے دستاویز کہاں ہیں ۔ وہ دستاویز میرے پاس محفوظ ہیں ، اگر امین پٹیل نے اس کی اجازت دلائی ہے تو آخر دس سال سے وہ آئی ٹی آئی کالج کھولنے میں ناکام کیوں رہے ۔

دراصل ممبا دیوی سے امین پٹیل بطور کانگریس امیدوار ۲۰۰۹ سے انتخاب لڑ رہے ہیں ، اس سے پہلے بشیر موسیٰ پٹیل ۲۵ سال تک مہاراشٹر اسمبلی میں بطور رکن منتخب ہوتے رہے ، لیکن اس بار چونکہ بشیر پٹیل نے مجلس اتحادالمسلمین سے ممبا دیوی سے اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

چونکہ اس علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور امین پٹیل ہمیشہ سے اسی مسلم ووٹوں سے بھاری اکثریت سے جیتتے چلے آئے ہیں اور موجودہ دور میں ایم آئی ایم مسلمانوں کے حقوق کی بات کرتی ہے تو ایسے میں کانگریس جو گذشتہ ساٹھ سالوں سے مسلمانوں کو بیوقوف بناتے چلی آرہی ہے ۔ اس لئے اس مرتبہ کانگریس کیلئے یہاں سے فتح حاصل کرنا مشکل ہوگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.