صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

چھوٹے کاروباریوں کو حکومت کا تحفہ ، ایم ایس ایم ایز کو بیس ہزارکروڑ روپے کا پیکج

273,578

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں پیر یکم جون کو مرکزی کابینہ کی میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔ میٹنگ میں ریہڑی اور پٹری دکانداروں کیلئے لون کی ایک بڑی اسکیم کا اعلان کیا گیا ۔ اربن ہاوسنگ کی وزارت نے ایک خاص مائیکرو لون اسکیم شروع کی ہے ، جس کے ذریعہ چھوٹی دکانیں چلانے والے یا ریہڑی پٹری پر دکان لگانے والے لون لے سکتے ہیں ۔ یہ اسکیم طویل عرصہ تک چلے گی ۔ اس کا فائدہ 50 لاکھ سے زیادہ دکانداروں کو ملے گا ۔

ایم ایس ایم ایز کے ساتھ ریہڑی پٹری پر کام کرنے والوں کیلئے کئی فیصلے کئے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں چھ کروڑ سے زیادہ ایم ایس ایم ایز ہیں ۔ کورونا وائرس وبا کے بعد وزیر اعظم مودی نے اس سیکٹر کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ایم ایس ایم ایز کیلئے الاٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔

خود مختارہندوستان پیکج کے تحت روڈ میپ جاری کیا گیا ہے ۔ ایم ایس ایم ایز کی تعریف میں تبدیلی کی جاچکی ہے ۔ مشکلات سے دوچار ایم ایس ایم ایز کیلئے 20  ہزار کروڑ روپے کے پیکج کو منظوری دی گئی ہے ۔ اس سے ایم ایس ایم ایز کمپنیاں لسٹ ہوسکیں گی ۔

پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ ایم ایس ایم ایز کیلئے 50  ہزار کروڑ روپے کی اکیویٹی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے ۔ اس میں یہ کمپنیاں بازار میں لسٹ ہوکر پیسہ حاصل کرسکتی ہیں ۔

اس اسکیم کا فائدہ زیادہ سے زیادہ ریہڑی پٹری دکانداروں کو مل سکے ، اس کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر بیداری پروگرام چلایا جائے گا ۔ اس پروگرام کے ذریعہ یہ لون کیسے ملے گا ، کہاں ملے گا اور کیا شرائط ہوں گی ، اس بارے میں ریہڑی اور پٹری دکانداروں کو بتایا جائے گا ۔

بیداری پیدا کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے ایک موبائل ایپ اور پورٹل بھی بنایا گیا ہے ۔ اس کے ذریعہ بھی ریہڑی اور پٹری دکاندار اس اسکیم کے بارے میں جان سکیں گے ۔ یہ اسکیم طویل عرصہ کیلئے چلائی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.