صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جارج فرنانڈیز مزدوروں کے لئے جی جان سے لڑنے والے لیڈر تھے : اشوک چوہان

1,293

ممبئی: سینئر مزدور لیڈر اورملک کے سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈیز کے انتقال پر مہاراشٹر ریاستی کانگریس کے صدر ممبر پارلیمنٹ اشوک چوہان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جارج فرنانڈیز مزدوروں کے حقوق کے لئے جی جان سے لڑنے والے لیڈر تھے ، ان کے انتقال سے ملک نے ایک مجاہد لیڈر کو کھودیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جارج فرنانڈیز نے زندگی بھر مزدوروں ، محنت کشوں ، استحصال کے شکار اور محروم طبقات کے لئے کام کیا ۔

جارج فرنانڈیز اپنی ایک آواز پر ممبئی کو بند کردینے والے ہردلعزیز لیڈر تھے ۔ وہ ۹ بار پارلیمنٹ کے ممبر کے طور پر منتخب ہوئے تھے ۔ پارلیمنٹ میں انہوں نے مزدوروں اورمحنت کشوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ۔ ملک کے وزیر دفاع ، وزیر ریلوے ، وزیر مواصلات کی حیثیت سے انہوں نے ملک کی ترقی میں بھرپور حصہ لیا ۔ جارج فرنانڈیز بہترین مقرر اور لاجواب منتظم تھے ۔ ان کے انتقال سے مزدوروں کی تحریک کا زبردست نقصان ہوا ہے ۔ ہم ان کے روح کے سکون کے لئے دعاگو ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.