صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

۲۴؍گھنٹوں کے دوران مزید ۴؍پولیس اہلکار کی کورونا سے موت

236,364

ممبئی: ممبئی میں کورونا کا پھیلاؤ دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد بھی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ایک افسوس ناک خبر دی گئی ہے کہ کورونا سے لڑنے والے خاکی وردی میں ملبوس مزید چار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پچھلے ۲۴؍گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے۴؍ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پورا مہاراشٹر اس واقعے سے دہشت زدہ ہے۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار بوریولی ، واکولا اور ڈنڈوشی پولیس اسٹیشنوں میں تعینات تھے۔ ممبئی میں کورونا کی وجہ سے اب تک ۲۶؍ پولیس اہلکار اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ موت کے منھ میں جانے والوں کی شناخت پولیس کانسٹبل سندیش کنی (بوریولی) ، کانسٹبل ہیمنت کمبھار (ڈنڈوشی) ، کانسٹبل انیل  کامبلے (واکولا) اور اے ایس آئی دیپک لولے (محکمہ دفاع) کے طور پر ہوئی ہے۔

ریاست میں گذشتہ دو دنوں میں۱۲۹؍ پولیس اہلکار کرونا سے متاثر ہوئے تھے ۔جس کے بعد کرونا  متاثر پولیس  اہلکاروں کی تعداد ۳۳۸۸ ؍ ہو گئی ہے ۔۱۹۴۵؍ پولیس اہلکاروں نے کورونا سے مکممل صحت یابی حاصل کی ہے ۔ ریاست میں اب تک ۴۰؍ پولیس اہلکاروں کی موت ہوچکی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.