صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

روزہ افطار اخوت و مساوات کا سنگم ہے : رہائی منچ

رہائی منچ سدھارتھ نگر شاخ کی طرف سے دعوت افطار میں بھائی چارہ کی مثال

1,204

لکھنو : اتر پردیش میں سماج سے نفرت و کدورت مٹاکر امن و امان کی بحالی اور آپسی بھائی چارہ کو فروغ دینے کیلئے کئی برسوں سے رہائی منچ سرگرم کردار ادا کررہا ہے ۔ اس اراکین اور ذمہ داران کسی بھی ایسے موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دیتے جس سے سماج میں رواداری کا فروغ ہو اور ظلم و ستم اور استحصال کا خاتمہ ہو ۔ پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ رمضان المبارک کے کے موقع پر یہ چوک جائیں ۔ اس موقع کو انہوں نے بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور ہندوستان میں بھائی چارہ اور مساوات کے تانا بانا کو برقرار رکھنے کے مقصد سے دعوت افطار کا اہتمام کیا ۔

۲۲ ؍ مئی ۲۰۱۹ سدھارتھ نگر یونٹ کے ذریعہ ایس کے پیلیس خرم نگر لکھنو میں دعوت افطار میں بھائی چارہ اور ہندو مسلم اتحاد کی مثال نظر آئی ۔ ہندو مسلم بھائیوں کے درمیان اتحاد کا نظارہ رہا ۔ کل منگل کو منعقد دعوت افطار میں بڑی تعداد میں سماجی ، مذہبی ، سیاسی اور مختلف شعبہ حیات جڑے معززین شامل ہوئے ۔ سبھی نے روزہ افطار کیا اور آپسی محبت ، بھائی چارہ ،اتحاد اور ملک میں امن و امان کیلئے دعائیں مانگیں ۔ کمیٹی کے ارکان وسیم ملک ، شاہ رخ احمد ، اسجد ملک کے علاوہ علا الدین خان ابرار ملک ڈاکٹر مظہر ارشد خان اکرام خان ڈاکٹر شمیم عاطف شکیل ڈاکٹر امتیاز شوقین خان وغیرہ نے افطار میں آئے ہوئے سبھی روزہ داروں وہ دیگر افراد  کے تئیں شکرگزاری کے جذبہ کا اظہار کیا ۔

اس دوران رہائی منچ کے صدر ایڈووکیٹ شعیب ، سِرجن یوگی آدی یوگ ، راجیو یادو ، آفتاب عالم ، عظیم فاروقی ، جعفر قریشی ، ڈاکٹر محمد سکندر ، انور رضا ، ارسلان خان ، ثاقب ، محمد سلمان ، عبد الرحمن ، آصف خان ، شکیل قریشی ، غاذی پور یونٹ اور تمام لوگ موجود تھے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.