صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

میعاد میں توسیع یا سبکدوشی ، چیف سکریٹری کے مستقبل پر بحث جاری

69,374

ممبئی: چیف سکریٹری اجے مہتا کی میعاد 30 جون کو ختم ہورہی ہے اور اس پر بحث جاری ہے کہ کیا ان کی میعاد میں دوسری مرتبہ توسیع کی جائے گی یا پھر نہیں ۔ اس سے قبل اجئے مہتا کو چیف سکریٹری کی حیثیت سے توسیع دی جا چکی ہے۔ مہاوکاس آ گھاڑی میں تینوں پارٹیوں کے کچھ وزرا انھیں ایک اور توسیع دینے کے مخالف ہیں۔ اگر اجئے مہتا کی میعاد میں توسیع کی جاتی ہے تو انتظامیہ کے دیگر افسران چیف سکریٹری بننے کے موقع سے محروم ہوجائیں گے ، جبکہ بہت سے چارٹرڈ افسران ترقیوں سے محروم ہوجائیں گے۔
اگراجئے مہتا کو توسیع دی جاتی ہے تو انتظامیہ میں ناراضگی کے آثار ہیں۔سیاسی گلیاروں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر اجئے مہتا کی میعاد میں توسیع نہیں کی جاتی ہے تو ادھو ٹھاکرے انہیں اپنا چیف مشیر مقرر کریں گے۔ لیکن اس کی بھی کابینہ میں موجود کچھ وزراء نے مخالفت کی ہے۔ جب کہ مہتا کو توسیع نہیں دی گئی ہے ، تین افسران تجربہ کی بنیاد پرمیدان میں ہیں۔جن میں محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے کمار بھی شامل ہیں ، جو فروری۲۰۲۱ءمیں ریٹائر ہو رہے ہیں۔
اس کے علاوہ۱۹۸۵ بیچ کے سیتارام کونٹے بھی میدان میں ہیں ، جو اس وقت جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری ہیں۔کونٹے نومبر۲۰۲۱ء میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔ محکمہ شہری ترقیات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پروین پردیشی بھی ۱۹۸۵ ء بیچ کے ہیں اور نومبر۲۰۲۱ء میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔اجئے مہتا کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ ان کے مراسم جہاں وزیر اعلیٰ سے بہت اچھے ہیں وہیں شرد پوار سے بھی بہت اچھے ہیں ۔ اس لئے اب منترالیہ میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ اجئے مہتا کی میعاد میں توسیع ہو گی یا پھر انہیں ۳۰؍ جون کو سبکدوش کردیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.