صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پرائیویٹ اسکولوں میں کمزور اور محروم طبقات کے بچوں کی مفت تعلیم کے لئےدرخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

1,157
ایم پی جے کے اراکین غریب بچوں کی نجی اسکولوں میں قانون حق تعلیم کے تحت داخلہ کیلئے میمورنڈم پیش کرتے ہوئے

ممبئی : حکومت مہاراشٹر نے  حق برائے تعلیم  قانون کے تحت ریاست کے پرائیویٹ اسکولوں میں سماج کےمعاشی طور پر  کمزور اور پسماندہ طبقات کے اسٹوڈنٹس کے لئے ٪ 25 مخصوص نشستوں پر داخلے کے لئے آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے- غور طلب ہے کہ ایڈمشن  پورٹل کی سست رفتاری اور ویب پورٹل پر گوگل میپنگ کے ٹھیک طرح سے کام نہیں کرنے کی وجہ سے ایڈمشن کے لیے کوشاں بچوں کے سرپرست آن لائن ایڈمشن فارم جمع نہیں کر پا رہےتھے – ریاست کی عوامی تحریک موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس فار ویلفیئر  (ایم پی جے) نے  متعدد مقامات سے ایڈمشن پورٹل کی سست رفتاری اور دیگر دقتوں کی شکایات موصول ہونے پر حکومت مہاراشٹر سے آخری تاریخ میں توسیع کرنے کی مانگ  کی تھی-حکومت نے  ان مختص نشستوں پر ایڈمشن کے لئے آن لائن  درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ   22 مارچ سے بڑھا کر 30 مارچ کر دیا ہے-

آپ کو بتا دیں  کہ، تعلیم کا حق ایکٹ، 2009 کے  تحت   شیڈولڈ کاسٹ  اور درج فہرست قبائل کمیونٹیز ، کمزور طبقے میں دیگر پسماندہ طبقات ، اقلیتی فرقے ، وی جے این ٹی اور ڈیٹی سے متعلق کمیونٹی ، جن کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپے سے کم ہے اور تمام مذہب اور ذات  کے معذور طلباء کے لئے  پرائیویٹ اسکولوں میں مفت تعلیم کے لئے٪ 25 نشستیں مختص کی گئی ہیں –

محکمہ تعلیم کی جانب سے آخری تاریخ میں توسیع کرنے  کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایم پی جے کے جنرل سیکرٹری افسر عثمانی نے کہا  کہ   حکومت  سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے لوگوں کے لئے  پرائیویٹ اسکولوں میں مفت تعلیم حاصل کرنے کے موجودہ  قانون کے مکمل نفاذ کو یقینی بنائے – انہوں نے مزید کہا کہ حکومت  ٪ 25 آر ٹی ای کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں  پر سخت کارروائی کرے  اور ایڈمشن پراسیس شروع ہونے سے قبل  محکمہ تعلیم کی جانب سے اس کی  مناسب تشہیراور عوامی بیداری  کے لئے مناسب اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے –

Leave A Reply

Your email address will not be published.