صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کیلئے کوشش جاری ہے: سوامی وشوآنندجی

68,344

کل ہند علما بورڈ نے جامعہ مسجد ٹرسٹ کے سربراہ شعیب خطیب کو مولانا سلمان حسنی کے ہاتھوں امن اوارڈ سے سرفراز کیا

ممبئی : ملک و دنیا میں امن کی بگڑتی صورتحال اور خانہ جنگی و جنگ کے منڈلاتے بادل کے درمیان کچھ لوگ میدان میں آئے ہیں جو امن و خیر سگالی کی خاطر عوامی بیداری کیلئے سرگرم ہوچکے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں ممبئی کے حج ہائوس میں علما بورڈ نے ایک کل مذاہب اجلاس کا انعقاد کیا ۔ یہاں ممبئی جامعہ مسجد کے ٹرسٹ کے سربراہ شعیب خطیب کو کورونا وبا کے دوران بے مثال خدمات کیلئے مولانا سلمان حسنی ندوی کے ہاتھوں امن اوارڈ سے نوازا گیا ۔

مذکورہ اجلاس میں یوکرین اور روس کے درمیان ہونے والی جنگ کو لیکر امن کے علمبردار ورلڈ پیس امبیسڈر سوامی وشوآنند  نے کہا  کہ ہم نے جنگ سے پہلے امن کی اپیل کی تھی لیکن جنگ ٹل نہ سکی ۔ حالانکہ جنگ کو لیکر بھارتی حکومت  مسلسل کوشش کر رہی  ہے کہ جنگ ٹل جائے ۔

یہ بات ممبئی میں آل انڈیا علماء بورڈ کے ایک پروگرام میں شامل ہونے کے دوران ایک نیوز پورٹل سے  سے  بات  کرتے ہوئے  سوامی وشوا آنند نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کو لیکر ابھی بھی گفتگو جاری ہے اور دو سے تین دنوں کے اندر اس کے بہتر  نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

آل انڈیا علما بورڈ کے قومی صدر انظر خان نے کہا کہ ملک میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے ایسے موقع پر بورڈ کو یہ محسوس ہوا کہ امن کی اپیل کرنے کے لئے متعد دمذاہب کے امن پسند لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے تاکہ بھارت میں بد امنی پھیلانے والوں پر قابو پایا جا سکے جو ملک کی فضا میں نفرت گھولنے کا کام کر رہے۔

بورڈ کے ذمہ داروں نے کہا ہے کہ وہ اسی طرز پر بھارت کے الگ لگ خطوں میں امن کی اپیل کرینگے تاکہ لوگ سیاسی حربوں کےطور پر نفرت کیلئے  استعمال نہ کئے جا سکیں۔

 حج ہاؤس میں منعقد اس پروگرام میں ہر سیاسی سماجی ملی شخصیتوں کو مدعو کیا گیا تھا ہر ایک نے ملک میں پھیلی بد امنی کو لیکر خطاب کیا اپنے خطاب میں ہر ایک نے اس بات پر زور دیا کہ اگر بھارت کی ترقی اور بھلائی کے لئےسبھی  مذاہب کے لوگ مل جل کر رہیں تو ملک میں پھیلی بد امنی والی فضا ختم ہو جائےگی اور ملک ترقی کی نئی شاہراہ پر چل پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.