صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

لاک ڈاون کے دوران لاکھوں مزدوروں کو وطن بھیجنے میں شردپوار نے اہم کردار ادا کیا

265,567

ممبئی : ریاست میں پھنسے ہوئے لاکھوں مزدور اور تارکین وطنوں کو اپنے اپنے گھروں تک پہنچانے کے لئے اسپیشل ٹرینیں شروع کرنے کے لئے اتر پردیش، مغربی بنگال، بہار ، کرناٹک ریاستوں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ان سب کے پس پردہ این سی پی کے سربراہ شرد پوار کی محنتیں کارفرما ہیں ۔ اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ ریاست میں تعمیراتی کام ، ہوٹل ، صنعت جیسے روزگار سے جڑے ہوئے لوگ دیگر ریاستوں کے تقریباَ۲۲؍لاکھ مزدور مہاراشٹر میں رہتے ہیں ۔

کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے۲۵؍ مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا جس کی وجہ سے الگ الگ ریاستوں کے مزدور مہاراشٹر میں پھنس گئے ان میں اترپردیش، مدھیہ پردیش، بہار، کرناٹک اور مغربی بنگال سے زیادہ ہیں مزدوروں کو ان کے گھر واپس بھیجنے کے لئے ریاستی سرکار نے مرکزی سرکار سے درخواست کی اور اسپیشل ٹرین کی شروعات ہوئی لیکن شروعات سے قبل متعلقہ ریاستوں نے ان مزدوروں کو اپنی ریاست میں آنے سے منع کر دیا تب میں نے  مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، بہار کے نتیش کمار، اترپردیش کے یوگی ادتیہ ناتھ سمیت کرناٹک کے وزیر اعلی سے رابطہ قائم کرکے ان مزدوروں کو واپس اپنے وطن آنے کے تعلق سے گفتگو کےذریعہ راضی کیا۔

شردپوار نے مزید کہا کہ مرکزی وزیرریلوے پیوش گوئل سے بھی رابطہ قائم کرکے ان سے گزارش کی کہ ان مزدوروں کو واپس بھیجا جائے اسی طرح ان سے کرایہ نہ لیے جانے کی بھی سفارش کی ۔ اسی دوران میں نے وزیر ریلوے کو یقین دلایا کہ مزدوروں کو بھیجنے والی ٹرینوں میں سماجی دوری اور کرونا سے متعلق ضروری احتیاطی ہدایات پر سختی سے عمل بھی کرایا جائے گا جس کی وجہ سے ناسک، ممبئی، پونہ اور دیگر شہروں سے ان مزدوروں کو لے کر اسپیشل ٹرینیں روانہ ہوئیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.