صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کورونا کے سبب خواجہ شیخ منتجب الدین زرزری بخشؒ کے عرس کی تقاریب منسوخ

13,746

خلدآباد : (سلمان خان) کوروناوائرس کے سبب خلدآباد کے خواجہ شیخ منتجب الدین زرزری زر بخش ؒ کا ٧٣٤  واں عرس نہ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پولس ا سٹیشن میں انسپکٹر سیتارام مہیترے کی جانب سے طلب كرده میٹنگ میں عرس کمیٹی نے اس فیصلے کا اعلان کیا ۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال ۲۲ تا ۲۵ ؍اكتوبر عرس تقاریب منعقد کی جائےگی ،تا ہم عرس تقاریب میں شرکت کے خواہش مند لاکھوں عقیدتمند امسال شرکت نہیں كر سكیں گے۔ اس طرح کا متفقہ فیصلہ عرس كمیٹی اور درگاہ كمیٹی كے عہدیداران نے کیا ہے۔

۲۲ ؍اكتوبر کو صندل ،۲۳ ؍اكتوبر کو صندل مالی ،۲۵ کو چراغاں اور قرآن خوانی۲۶ اکتوبر کو محفل سماع، اور اسی طرح ۲۹ اکتوبر کو عید میلادالنبی كا اہتمام کیا جائےگا۔ جنہیں درگاہ کمیٹی کے مقررہ کردہ اراکین انجام دیں گے۔ ان کے علاوہ دوسرا کوئی بھی شخص درگاہ میں داخل نہیں ہو سكے گا۔ واضح رہے كہ عرس سے قبل عرس انتظامیہ كمیٹی اور درگاہ كمیٹی کے عہدیداران کی ضلع کلیكٹر سنیل چوہان کے ہمراہ میٹنگ كا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس موقع پر درگاہ کمیٹی حد کلاں کے صدر فضیلت احمد ،پولس انسپیکٹر سیتارام مہیترے ، نائب تحصیلدار گولی،خلدآباد بلدیہ کی سی ای او جیوتی بھگت پاٹل،درگاہ کمیٹی کے رکن اور سابق صدر بلدیہ ایڈوکیٹ قیصر الدین ، درگاہ کمیٹی کے سابق صدر اور کونسلر منیب ا لدین،بائیس خواجہ درگاہ کمیٹی کے صدر شرف الدین محمد رمضانی، کمیٹی کے سیكریٹری معین الدین، حد سوم کے سابق صدر نواب قمر الدین و دیگر موجود تھے۔

اس ضمن میں درگاہ کمیٹی کے صدر فضیلت احمد نے مزید بتایا کہ زیارت پیر ہن اور موۓ مبارک کیلئے حکومت کی ہدایتوں پر سختی سے عمل آوری کی جائے گی۔جبکہ پولس انسپکٹرنے کہا کہ امسال گائیڈ لائین کے ساتھ عرس کی رسومات کی ادائیگی بڑے پیما نے پر نہیں کی جاسکے گی۔اور مذکورہ درگاہ کے علاوہ دوسری کوئی درگاہ عقیدت مندوں کے لیے کھولی نہیں جاۓگی۔ تمام عقیدت مند اس بات کو ذہن نشین کرلیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.