صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دہلی کے فساد زدہ و دیگر علاقوں میں جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے راشن و تازہ سبزیوں کی تقسیم

1,487

نئی دہلی : لاک ڈائون کے دور میں یومیہ مزدوروں اور غریبو ں کے لیے ملک گیر سطح پر خدمت انجام دینے والی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کی دہلی فساد ریلیف کمیٹی نے شیووہار، گدھا پوری ، چمن وہار، گوکل پوری، جعفرآباد ، نبی کریم میں ڈیرھ ہزارخاندانوں میں میوات سے آئی تازہ سبزیاں تقسیم کیں۔شیووہار میں بلا تفریق بارہ سو خاندان اس سے مستفید ہو ئے ۔

پانچ ٹن مختلف سبزیوں سے بھرا ایک ٹر ک مفتی محمد سلیم قاسمی ساکرس(میوات) کی نگرانی میں آج صبح موصول ہوا، جس میں لوکی ، کدو، کریلا ، ہری مرچ اور ٹماٹر وغیرہ شامل ہیں ، یہ سبزیاں فوری طور سے تقسیم کے لیے پیک کی گئیں۔اس کے علاوہ منوج پبلک اسکول پر غیر مسلم خاندانوں میں ۸۳؍راشن کٹس تقسیم کی گئیں ۔

آج تقسیم کے وقت جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی ، مولانا عرفان قاسمی، مولانا جمال قاسمی ، مولانا غیور قاسمی اور مقامی ساتھی دائو بھائی بنارسی اور رحمن کی قیادت میں نوجوانوں کی ٹیم نے سرگرم کردار اد ا کیا ، اسی طرح جعفرآبا د میں مولانا دائو امینی اور نبی کریم میں اسلام الدین مو جود رہے ۔

جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ ملک بھر میں جمعیۃ علماء کی مختلف یونٹیں لاک ڈائون کے دور میں ضرورتمندوں کی مدد کررہی ہیں ، اس کے لیے ریاستی ذمہ داروں کا رابطہ نمبر بھی جاری کیا گیا ہے ، اس موقع پرریاستی یونٹوں کے ذمہ داروں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ضلعی ذمہ داروں کے نمبرات بھی جاری کریں تا کہ ضرور ت مندوں کے لیے رسائی سہل ہو ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.