صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شہری ٹینکرس کی قیمت ادا کرنے کے باوجود پانی کے لئے در در بھٹکنے پر مجبور

ایم پی ایم ایل اے سابق میئر کارپوریٹرس اور دیگر عہدیداران کی رہائش گاہوں پر مفت پانی سپلائی

1,007

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ٹینکر کے چارجیس ادا کرنے کے بعد بھی عام عوام کو پانی کے لئے ترسایا جارہا ہے جب کہ ایم پی ایل ایل اے اور دیگر عہدیداران کے عالیشان بنگلوں پر ٹینکروں کے ذریعہ مفت پانی سپلائی کیا جارہا ہے یہ الزام جئے بھوانی نگر اور اطراف کی بستیوں کے ساکنا ن نے لگایا ۔موسم گرما اپنے شباب پر ہے اور آئے دن دھوپ کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے لوگ پانی پانی کرنے لگے ہیں مگر عین موسم گرما میں شہر میں پانی کی شدید قلت محسوس کی جارہی ہے اور شہریان پانی کے لئے دربدر بھٹکنے لگے ہیں مگر میونسپل انتظامیہ کی بے حسی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے جس کے سبب شہریوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے اور وہ میونسپل کارپوریشن دفتر کے علاوہ پانی کی ٹنکیوں پر احتجاج کرنے لگے ہیں آج بھی پانی کے مطالبہ پر جئے بھوانی نگر وشرانتی نگر بھرت نگر اور اطراف کے ساکنان سڈکو این فائیو کی پانی کی ٹنکی پر پہونچے جن میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شامل تھیں ۔

یہاں پانی حاصل کرنے کے لئے ٹینکروں کی قطار لگی ہوئی تھی ۔ ابھی یہ لوگ وہاں موجود میونسپل ملازمین سے ان کے علاقہ میں پانی سپلائی نہ کئے جانے سے متعلق وضاحت طلب کررہے تھے کہ اسی دوران ایک خانگی ٹینکر قطار توڑ کر پانی حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھنے لگا جسے ان لوگوں نے گھیر لیا تو پتہ چلا کہ یہ ٹینکر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے چلایا جارہا ہے جب ان لوگوں نے ٹینکر کے ڈرائیور سے باز پرس کی تو اس نے انھیں ایک رجسٹرر دکھایا جس میں اس ٹینکر کے ذریعہ مختلف علاقوں میں پانی فراہم کئے جانے کا ریکارڈ موجود تھا ۔ رجسٹر دیکھتے دیکھتے مظاہرین کی نظر اس ریکارڈ پر بھی پڑ گئی جس میں ایم پی ایم ایل اے سابق میئر کارپوریٹرس اور دیگر عہدیداران کی رہائش گاہوں پر مفت پانی سپلائی کئے جانے کا بھی اندراج تھا ۔

یہ ریکاڈر دیکھ کر وہاں موجود ساکنان مشتقل ہوگئے اور وہ رجسٹرس اپنے قبضے میں لے لیا اور ایم ایل اے کی جانب سے چلائے  جانے والے ٹینکر کو پانی حاصل کئے بغیر ہی وہاں سے لوٹنے پر مجبو رکردیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کارپوریٹرشیواجی دانڈگے اور بی جے پی کے چندر ورکرس وہاں پہونچے اور مشتعل ہجوم کو سمجھانے کی کوشش کی ۔ مگر وہ لوگ ماننے تیار نہیں تھے مظاہرین نے انھیں صاف طور پر انتباہ دیا کہ کسی بھی کارپوریٹر یا عوامی نمائندے کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ شہریوں کو پانی سپلائی کرنے سے میونسپل ملازمین کو روکے لہذا آج کے بعد ایسی کوئی بھی حرکت وہ برداشت نہیں کرینگے ۔ ان لوگوں کے تیور دیکھ کر کارپوریٹر شیواجی دانڈگے اور ان کے ساتھیوں نے وہاں سے چلے جانے میں ہی عافیت سمجھی اور وہ لوگ وہاں سے لوٹ گئے ۔ معاملے کی اطلاع پاکر ڈپٹی میونسپل کمشنر روندر نکم بھی وہاں پہنچے انھوں نے مشتعل عوام کا مسئلہ سننے کے بعد ان سے وعدہ کیا کہ وہ ان علاقوں میں بھی آج ہی ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کروانے کا انتظام کرین گے اور مستقبل میں بھی انہیں پانی کے لئے کوئی پریشانی اٹھانی نہیں پڑیگی جس کے بعد ان لوگوں کا غصہ ٹھنڈا ہوا اور وہاں سے وہ لوگ لوٹ گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.