صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جلگائوں اجنتا چوک کے نئے سرکل کو مجاہدِ آزادی میر شکر اللہ کے نام منسوب کرنےکا مطالبہ

73,392

جلگائوں :  ۱۸ جنوری ۲۰۲۲ کو جلگائوں شہر سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر واقع اجنتا چوک پر زیرِ تعمیر نئے سرکل کو علاقہ خاندیش سے تعلق رکھنے والے مجاہدِ آزادی میر شکر اللہ (خاندیش گاندھی) کے نام سے منسوب کرنے کیلئے علاقہ مہرون و شہر کے سیاسی و سماجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اجنتا چوک پر جمع ہوکر حکومت اور مقامی انتطامیہ کے سامنے پرامن طریقہ سے اپنا موقف رکھا ۔

انہوں نے اپیل کی کہ وطنِ عزیز بھارت کی جنگِ آزادی میں پیش پیش رہے خاندیش گاندھی میر شکر اللہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اجنتا چوک پر واقع اس نئے زیرِ تعمیر سرکل کو مجاہدِ آزادی میر شکر اللہ کے نام سے منسوب کیا جائے ۔ اس موقع پر احمد حسین سر ، میر ناظم علی ، سید دانش احمد ، ایڈوکیٹ عمران شیخ ، ڈاکٹر رضوان کھاٹک ، ریان جاگیردار ، حاجی یوسف ،زبیر دیشمکھ ، عمران غنی ، خالد کھاٹک ، سعید شیخ ، وسیم باپو ، نعمان بھائی ،ارشد شیخ اور حافظ عمر فاروق موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.