صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

چین نے ہمالیائی سرحد پر جھڑپ کے دوران قید میں لیے گئے ۱۰؍ ہندوستانی فوجیوں کو رہا کر دیا

265,334

بیجنگ : چین نے ہمالیائی سرحد پر جھڑپ کے دوران قید میں لیے گئے ۱۰ ہندوستانی  فوجیوں کو رہا کر دیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ اقدام دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کے بعد اٹھایا گیا تاکہ پیر کو ہونے والی جھڑپ کے بعد سرحد پر حالات کو بہتر کیا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لداخ کی گلوان وادی میں ہونے والی اس جھڑپ میں کیلوں سے لیس لاٹھیوں اور پتھراؤ کا استعمال ہوا، جس میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا اور دیگر بھارتی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا کہ چین نے جمعرات کو رات گئے 10 بھارتی فوجیوں کو رہا کیا۔  بھارتی حکومت نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم ہندوستانی فوج نے ایک بیان میں کہا،یہ واضح کیا جارہا ہے کہ کوئی بھارتی فوجی لاپتہ نہیں۔ اخباردا ہندوکے مطابق فوجیوں کی رہائی ہندوستانی فوج اور چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے اعلیٰ جرنلوں کے درمیان بات چیت کے بعد طے پائی۔

پچاس برسوں میں سب سے زیادہ سنگین جھٹرپ کے لیے ہندوستان اور چین نے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اس متنازع سرحد پر دونوں ممالک ۱۹۶۷ میں جنگ لڑ چکے ہیں۔

بھارت میں چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مطالبوں کے درمیان ہزاروں لوگوں نے اس جھڑپ میں ہلاک ہونے والے 20 فوجیوں کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ کم سے کم دو شہروں میں چینی پرچم  اور صدر شی جن پنگ کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔

ہندوستانی فوج کے مطابق ۱۸ فوجی اب بھی سنگین چوٹوں کے باعث زیرعلاج ہیں۔ چین نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے فوجی ہلاک ہوئے تاہم اس نے تعداد ظاہر نہیں کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.