صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نسرگ طوفان سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی ٹیم کوکن میں

215,673

ممبئی : نسرگ طوفان کی وجہ سے رائے گڑھ ،رتنا گری ضلعوں کے کئی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ اس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک ٹیم بدھ کے روز ضلع رتناگری کا دورہ کرے گی۔ نقصان کی جانچ کے لئے آنے والی مرکزی ٹیم ۱۷؍ جون بروز بدھ کو صبح ۹؍ بجے منڈن گڑھ کے لئے روانہ ہو گی ۔ صبح ۱۰ ؍ بجے منڈن گڑھ سے امبڑوے جائے گی وہاں نقصان کا معائنہ کرنے کے بعد ۱۱؍ بجے کے قریب شیوگن اور کیلسی نامی علاقے میں دوپہر ۱۲؍ بجے کے قریب ان مقامات  کا جائزہ لے گی ۔

اسی طرح دوپہر میں آڑے اور کردے نامی دیہات کا دورہ کرنے کے بعد شام ساڑھے چار بجے کے قریب داپولی پہنچ کر ضلع کلکٹر کے ساتھ میٹنگ میں تفصیلات حاصل کرے گی ۔ دوسرے دن یعنی جمعرات کو صبح ۹؍ بجے مرکزی ٹیم داپولی سے مانڈوا جیٹی ،رائے گڑھ ضلع کے لئے روانہ ہو گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.