صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بابا بنگالی کے بھکت یوسف ابراہنی کے خلاف معاملہ درج

8,269

ممبئی : جنوبی ممبئی میں مسلمانوں کی تھیکیداری کا چورن دینے والے سابق ایم ایل اے یوسف ابراہنی کیخلاف ممبئی کے اگری پاڑہ پولس اسٹیشن میں سرکاری اہلکار پر ہاتھ اٹھانے اور سرکاری کام میں رخنہ ڈالنے کے جرم میں آئی پی سی ۳۵۳ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ معاملہ درج کرانے والے وارڈ افسر مکرند دگڑکھیر ہیں جنہوں نے محض ۳۴ سال کی عمر میں جگاڑ اور جیک پاٹ کے سہارے پہلی ملازمت اور پوسٹنگ کریم جگہ ای وارڈ میں حاصل کی ہے ۔

درج ایف آئی آر کے مطابق بابا بنگالی کے قریبی ابراہنی نے کماٹی پورا میں کسی غیر قانونی بلڈنگ کو نوٹس دینے کی وجہ سے ای وارڈ پہنچ کر وہاں وارڈ افسر اور دوسرے افسروں سے نوٹس دینے کو لے کر توتو میں میں کررہے تھے ، بات آگے بڑھی تو ابراہنی آپے سے باہر ہو کر رعب دکھانے لگے ۔ ایف آئی آر کے مطابق انہوں نے ایک افسر کا کالر بھی پکڑ لیا ۔ انہوں نے ای وارڈ کے افسروں کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ وہ اینٹی کرپشن میں سب کی شکایت کریں گے ۔

اس واقعہ کے بعد ای وارڈ کے جگاڑو افسر مکرند دگڑکھیر نے اگری پاڑہ پولس تھانے میں شکایت درج کرائی لیکن اب تک ابراہنی کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.