صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کابینہ میٹنگ میں کورونا پر مضبوط لائحہ عمل کیلئے گفتگو

مہاراشٹر میں اب تک ساڑھے چار لاکھ ٹیسٹ ہوچکے ہیں ، ریاست میں فی دس لاکھ۳۶۳۱ ٹیسٹ

288,431

ممبئی : کابینہ کے اجلاس میں کورونا اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ نجی اسپتالوں میں میونسپل افسران کی تقرری کریں تاکہ مریضوں کے داخلے سے انکار کرنے والوں پر روک لگائی جا سکے ۔ اسی کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ممبئی کے نجی اسپتالوں میں ۸۰؍ فیصد بستروں کو محفوظ رکھنے کے ریاستی حکومت کے حکم  پر سختی سے عمل آوری کے احکامات کی پابندی کی جائے ۔ تمام ہی اسپتالوں میں کارپوریشن آفیسران کو بطور نگراں تعینات کیا جائے تاکہ آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے ۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر آئی ایس چہل نے ممبئی میں پچھلے کچھ دنوں میں بستروں اور دیگر طبی سہولیات کس طرح مہیا کی گئی ہیں اس کی تفصیل پیش کی ۔ جس کی وجہ سے ہمیں انفیکشن سے بچنے میں مدد ملے گی ۔ کمشنر چہل نے مزید کہا کہ ہر ایک بیڈ کو ایک منفرد شناخت دی جائے گی ، ڈائیلاسس کے مریضوں کا بھی علاج کیا جاسکے گا ۔ نیز لیبارٹریوں کو۲۴؍ گھنٹے کے اندر ٹیسٹ رپورٹ دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ ممبئی میں گذشتہ ۱۹ ؍ دنوں میں مریضوں کی تعداد میں دگنا اضافہ ہوا ہے ۔ ڈاکٹر اور نرسیں کرونا کی وباء کے دوران ایک جنگجو کی حیثیت سے میدان میں کا م کررہے ہیں ۔۳۷۵۰ ؍ ڈاکٹر کرونا سے متاثر مریضوں کے لئے رات دن کام کر نے کے لئے میدان میں آئیں گے وہیں ۴۵۰ ڈاکٹروں میں سے ۶۰ ڈاکٹروں نے اپنی تربیت پوری کر لی ہے ۔ کمشنر چہل نے بتایا کہ ممبئی میں فی الحال ۲۱؍ ہزار کورونا سے متاثر مریضوں کا علاج جاری ہے ۔

محکمہ صحت کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر پردیپ ویاس نے بتایا کہ ملک کے کورونا سے متاثر مریضوں  کا ۲۳.۳۵ فی صد مریض مہاراشٹر میں ہیں ۔وہیں صحت یاب ہونے والوں  میں ۱۹.۳۱ فی صد مریض ہیں ۔ مہاراشٹر میں کورونا سے ہلاک ہونے والے ۳۷.۳ فی صد جبکہ ملکی سطح پر ۸۲.۲ فی صد ہیں ۔ دنیا میں دس لاکھ مریضوں میں ۷۷۸ ؍ مریض فوت ہو رہے ہیں جبکہ مہاراشٹر میں یہ تعداد ۴۸ ہے ۔مہاراشٹر کی بہ نسبت گجرات میں مرنے والوں کا فی صد ۱۸.۶ ہے اسی طرح مغربی بنگال میں ۶.۵ ،مدھیہ پردیش ۳۲.۴ فی صد ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک وقت تھا جب مہاراشٹر میں ۵.۷ فی صد مریض فوت ہو رہے تھے مگر اب یہ کم ہو کر ۳۷.۳ ہو گیا ہے ۔

ریاست میں۳۰ سے ۴۰ سال کی عمر کے افراد زیادہ یعنی ۴۰ فی صدی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ۴۰سے ۵۰ سال کی عمر کے ۱۸ فی صدی ،۵۰ سے ۶۰ سال کی عمر کے ۵.۱۶ فی صدی کے افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ مرنے والے۳۲ ؍ فیصد مریضوں کو کوئی اور بیماری نہیں تھی۔ 67 فیصد کو دوسری بیماریاں تھیں۔ ممبئی میں  صحت یاب ہونے والے مریضوں کی  شرح۳۳.۴۱ فی صدی ہے ۔ اسی طرح تھانہ میں یہ تناسب ۵۹.۳۶ فی صدی ہے ۔

مہاراشٹر میں اب تک ساڑھے چار لاکھ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ریاست میں فی دس لاکھ۳۶۳۱ ٹیسٹ اور ملک میں ۲۶۲۱؍ ٹیسٹ ہو ئے ہیں ۔ صرف آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں ہی ہم سے زیادہ ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ۔

اس سے قبل ریاست میں کئے جانے والے کل ٹیسٹوں میں سے 18 فیصد مثبت تھے ، لیکن اب یہ کم ہوکر۵.۱۵ فیصد ہوگئی ہے۔ اس وقت ریاست میں صرف۱۴؍ سو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس وقت ریاست میں 70 لاکھ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اس کے لئے مجموعی طور پر۱۸؍ ہزار دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے ۔

میٹنگ کے دوران ، کابینہ کے ارکان نے مشورہ دیا کہ۸۰ ؍ فی صد بستروں کے لئے  اسپتالوں  پر  سختی عمل درآمد کروایا جائے ۔ ایمبولینس کی فوری فراہمی کے لئے نجی ایمبولینس بھی حاصل کی جائیں ، اور طبی عملے کے لئے مضافاتی ریلوے خدمات شروع کرنے کے لئے  کاغذی کاروائی  شروع کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.