صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کرناٹک کی بہادر طالبہ کو جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے پانچ لاکھ کا انعام

64,724

نئی دہلی: اپنے آئینی و دینی حق کے لیے باد مخالف کی تند وتیز ہوا کے سامنے ڈٹ کر پورے حوصلے سے مقابلہ کرنے والی مہاتما گاندھی میموریل کالج اوڈوپی کی بہادر طالبہ بی بی مسکان خاں ولد محمد حسین خاں ضلع منڈیا کرناٹک کو صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے اپنی طرف سے اور جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے پرخلوص مبارک باد دی ہے اور اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

انھوں نے اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے اس بہادر بیٹی کو بطور حوصلہ افزائی مبلغ پانچ لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ بی کام کی اس طالبہ نے اپنے حوصلے سے یہ پیغام دیا ہے کہ انصاف اور سچائی کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی ،ساتھ ہی ملک کی بیٹیوں کو اپنے حق کے لیے لڑنے کا حوصلہ بھی دیا ہے اور ایمان کی حفاظت کی تعلیم دی ہے ۔

اس موقع پرجنرل سکریٹر ی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے اس بہادر بیٹی کے اہل خانہ سے بات چیت کرکے صورت حال سے واقفیت حاصل کی اور یقین دلایا کہ جمعیۃ علماء ہندان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.