صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

آرتھر روڈ جیل میں ملزم سے عوامی نمائندہ کی ملاقات

دھوکے باز اور جعل ساز بلڈر یوسف لکڑا والا کو بی جے پی ایم ایل اے کا سہارا

1,208

ورلڈ اردو نیوز بیورو

ممبئی : دھوکہ دہی اور جعل سازی کے معاملہ میں گرفتار مافیا سرغنہ اور بلڈر یوسف لکڑاوالا کیخلاف دوسری ایف آئی آر سانتا کروز پولس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے ۔ یہاں بھی ایف آئی آر میں دھوکہ دہی اہم شکایت ہے ۔ لکڑا والا کو پہلی ایف آئی آر کے بعد ہی پولس ریمانڈ کے ختم ہوتے ہی عدالتی حراست میں جیل روانہ کردیا گیا ہے ۔

خبر کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ حزب اقتدار کے ایک ایم ایل اے جو کہ کبھی مہاراشٹر نو نرمان سینا میں ہوا کرتے تھے انہوں نے بلڈر لکڑا والا سے ملاقات کی ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ سے مل کر معاملہ کو ختم کریں اور ایک ماہ میں وہ جیل سے باہر آجائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ایم ایل اے نے آرتھر روڈ جیل میں یوسف لکڑاوالا سے ملاقات کی یہ ملاقات کافی دیر تک چلی ۔

خبروں میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ممبئی کے نئے پولس کمشنر سنجے بروے کے محکمہ میں آنے کے بعد اس طرح کے جعل ساز بلڈروں کے معاملات کی تفتیش میں سنجیدگی برتی جارہی ہے ۔ ایسے افراد جو ان جعل سازوں کا شکار ہوئے ہیں ان کی شکایت پر پوری سنجیدگی سے تفتیشی کام کو آگے بڑھایا جارہا ہے ۔ اس لئے ممکن ہے کہ لکڑاوالا نے جن افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے اب وہ سارے معاملات طشت از بام ہوں گے اور جعل سازوں پر پولس کا شکنجہ کستا جائے گا ۔

 

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.